Ticker

6/recent/ticker-posts

ایس ڈی او واپڈا توہین عدالت کی کاروائی میں گرفتار

SDO WAPDA arrested in contempt of court proceedings

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانے والا ایس ڈی او واپڈا گرفتار، عدالتی بیلف کا واپڈا سب ڈویژن میانوالی قریشیاں پر کامیاب چھاپہ، ایس ڈی او واپڈا حافظ علی حسن جاوید توہین عدالت میں گرفتار کے گئے ہیں واپڈا سب ڈویژن میانوالی قریشیاں میں چھاپے کے دوران واپڈا اہلکاروں نے عدالتی بیلف کے ساتھ توتکرار اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ایس ڈی او نے دفتر کا مرکزی گیٹ بند کروا دیا خاصی تعداد میں موقع پر موجود سائلین کی جانب سے ویڈیو بنانے پر ایس ڈی اوحافظ علی حسن جاوید سیخ پا ہو گیا اور عدالتی بیلف کو دھمکیاں دینے لگا جبکہ خود عوامی دفتر کو ذاتی سلطنت سمجھتے ہوئے اپنے واپڈا اہلکاروں کو ویڈیو بنانے کے احکامات جاری کیے انہوں نے مدعی مقدمہ جام فضل احمد گانگا کے خلاف گذشتہ دو ماہ سے فرمائشی انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا.جس سے تنگ آکر جام فضل احمد گانگا نے حصول انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھایا توہین عدالت کیس کی تفصیلی سماعت اور ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

بمقام سٹی پل رحیم یارخان واپڈا اہلکاروں کی عدالتی بیلف سے واپڈا گردی گرفتار ایس ڈی او کو عدالتی بیلف سے چھڑانے کے لیے گاڑی روک دی گرفتار ایس ڈی علی حسن جاوید ایکسئین واپڈا خان پور کی جیب پر سوار تھا فون کرکے قریب ہی واقع واپڈا کمپلیکس رحیم یارخان سے واپڈا اہلکاروں کو بلایا گیا ایس ڈی او کو فرار کرانے کی کوشش جو مدعی مقدمہ اور صحافیوں کی موجودگی کی وجہ سے ناکام ہو گئی. ایس ڈی او کو سول جج جواد اسلم قریشی کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا. مدعی مقدمہ جام فضل گانگا کے کونسل مشتاق احمد بھٹی ایڈوؤکیٹ ہائی کورٹ ہیں عدالت نے متاثرہ مدعی کے موضع محمد پور گانگا میں واقع زرعی ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر اور میٹر لگا کر بجلی سپلائی بحال کرنے کا حکم دیا تھا. کیونکہ نہروں کی بندش اور ٹیوب ویل کنکشن کے کٹ جانے کی وجہ سے ان کی قیمتی فصلات پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہی تھیں توہین عدالت کے دیگر ملزمان میں ایس ای واپڈا سرکل رحیم یارخان فرحان شبیر ایکسئین، واپڈا خان پور ذاکر حسین،لائن سپریٹنڈنٹ سب ڈویژن میانوالی قریشیاں راحیل غنی اور میٹر انسکپٹر اختر ہاشم شامل ہیں

SDO WAPDA arrested in contempt of court proceedings


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent