Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

International Workshop on Writing Research Dissertations at Okara University

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) ورکشاپ شعبہ بیرونی تعلقات کی جانب سے منعقد ہوئی، آسٹریا سے ڈاکٹر کورینا کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ بیرونی تعلقات کی جانب سے تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈینوب یونیورسٹی آسٹریا سے ڈاکٹڑ کورینا گیپڑٹ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور مختلف شعبہ جات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کو ایک خصوصی لیکچر دیا۔ 
ورکشاپ ک شرکاء سے بات کرتے ہوئے شعبہ بیرونی تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید عبدالوحید کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر تعلیم اور تحقیق کے میدان میں بین الاقوامی روابط اور اشتراک کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کےلیے ورکشاپ اور سیمینار کی ایک سیریز کا آغاز کیا ہے جس میں یورپ اور امریکہ کی صف اول کی جامعات کے پروفیسرز دنیا میں تعلیم و تحقیق کے جدید رجحانات کے اوپر لیکچرز دیں گے۔
International Workshop on Writing Research Dissertations at Okara University

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بنیاد دیکھنے کی تعبیر

ڈاکٹر گیپڑٹ نے تحقیق کے حوالے سے بین الاثقافت اشتراک کی اہمیت پہ روشنی ڈالی اور تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ لیکچر کے اختتام پہ انہوں نے شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن رکھا جس میں طلباء نے اپنے ریسرچ پراجیکٹ میں درپیش آنے والے مسائل پہ بحث کی۔ ورکشاپ میں شعبہ سپیشل ایجوکیشن نے ڈاکٹر نادیہ گیلانی، شعبہ ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سے ڈاکٹر شہزاد احمد، شعبہ ٹیچر ایجوکیشن سے ڈاکٹر خالد سلیم، شعبہ انگلش سے ڈاکٹر فرخ عباس، شعبہ سیاسیات سے عثمان شمیم اور شعبہ کمپوٹر سائنس سے صوبیہ یعقوب نے خصوصی شرکت کی۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent