Ticker

6/recent/ticker-posts

شہریوں کو دھمکیاں دینے والا جعلی رضا کار گرفتار

Fake volunteer arrested for threatening citizens

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، سید ساجد شاہ) سوشل میڈہا پر رضا کار زاہد بپڑ کے خلاف خبر وائرل ہونے کے بعد پولیس تھانہ صدر رحیم یارخان ان ایکشن، رضا کار زاہد بپڑ گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پولیس وردی ، بلٹ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میًڈیا پر خبر وائرل ہوئی کہ زاہد بپڑ نامی شخص جو کہ اپنے آپ کو تھانہ صدر رحیم یارخان کا رضاکار کہتا ہے پولیس وردی میں شریف شہریوں کی پگڑیاں اچھالنا اور انہیں دھمکیاں دے رہا ہے اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان محمد طاہر نے اپنی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی اور جعلی رضا کار زاہد بپڑ کے خلاف فوری مقدمہ درج کر دیا اور چھاپہ مار کر پولیس تھانہ صدر رحیم یارخان نے جعلی رضا کار زاہد بپڑ کو گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان صاحب کھاد کہاں گئی کیا جانور کھا گئے ہیں؟

اس کے خلاف بجرم 419,420 ت ب  مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر محمد طاہر کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کیپٹن ر محمد علی ضیاء کی زیر قیادت سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ کی سطح پر مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم پر کار بند ہیں، ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کے احکامات اور ہدایات پر روزانہ تھانہ میں سائلین کے مسائل سن کر عملدرامد کروا رہے ہیں، عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل اور انصاف کی ان کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کا ویژن ہے کہ عوام کے مسائل کا حل، شکایات کا ازالہ تھانہ کی سطح پر ممکن بنایا جائے گا

شہریوں کو دھمکیاں دینے والا جعلی رضا کار گرفتار


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent