Ticker

6/recent/ticker-posts

کھاد کی لوٹ مار حکمرانوں کی نااہلی ہے

Fertilizer plunder is the incompetence of the rulers

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) صوبہ سندھ ضلع گھوٹکی اور سکھر سے تعلق رکھنے والے زمینداروں ڈاکٹر مقصود سومرو، محمد اسلم سومرو، سردار محمد حیات نوناری، پاکستان سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، غلام حسین پگاڑا، مفتی زاہد حسین کی جام ہاؤس گانگا نگر آمد پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، یوتھ ونگ کے رہنما جام راشد مجنوں گانگا سے ملاقات، کسانوں کے جملہ مسائل و مشکلات پر سیر حاصل گفتگو کھاد کے مصنوعی بحران کو حکمرانوں کی ناکامی، انتظامیہ کی نااہلی اور کھاد مافیا سے ملی بھگت قرار دیا وطن عزیز میں کھاد مافیا اور شوگر مافیا ہی سدا بہار اصل حکمران ہیں پاکستان میں بننے والی یوریا کھاد آخر کہاں غائب ہو گئی ہے 23 کروڑ عوام کو چند سو گھرانوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے کسانوں کی تذلیل اور معاشی ڈکیتی کا خمیازہ بہت جلد پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا سندھ سرائیکستان کے زمینداروں کی متفقہ رائے

یہ بھی پڑھیں : سدھا سادا اک کشمیری

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ ضلع گھوٹکی اور سکھر سے تعلق رکھنے والے زمینداروں ڈاکٹر مقصود سومرو، محمد اسلم سومرو، سردار محمد حیات نوناری، پاکستان سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، غلام حسین پگاڑا، مفتی زاہد حسین نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے جام ہاؤس گانگانگر میں ملاقات کی حاجی نذیر احمد کٹپال، جام ایم ڈی گانگا، ڈاکٹر مقصود سومرر نےکسانوں کے مختلف مسائل اور ایشوز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کی لوٹ مار حکمرانوں کی نااہلی ہے انتظامیہ اور ذخیرہ اندوز بلیک مارکیٹنگ کے ماہر سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ ہے پاکستان میں بننے والی یوریا کھاد آخر کہاں غائب ہو گئی ہے ضلع رحیم یارخان اور ضلع گھوٹکی میں بننے والی کھاد وہاں کے کسانوں کو نہیں مل رہی کن کے ذریعے اور کس کس روٹ سے کہاں کہاں جا رہی ہے کیا ہماری ایجنسیاں لوٹ مار کے اس سارے کھیل سے ابھی تک ناواقف ہیں وطن عزیز کے  کسانوں اور زراعت کے ساتھ بڑا ظلم کیا جا رہا ہے کسانوں کو لگنے والی کھاد ڈکیتی کا خمیازہ بہت جلد پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ملک کی حکومت اور نظام پر دو بڑے مافیاز شوگر مافیا اور کھاد مافیا کا راج ہے وطن عزیز میں شوگر مافیا اور کھاد مافیا ہی سدا بہار اصل حکمران ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈمی اور کٹھ پتلی ٹائپ حکمرانوں کی مافیاز کے آگے دال نہیں گلتی حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ بے لگام مافیاز کی سینہ زوری اور لوٹ مار اپنی جگہ مگر زمینداروں اور کسانوں کی بے حسی بھی کمال کی ہے مجموعی طور پر قوم میں غلامانہ سوچ اور بھکاری پن ذلت کی بلندیوں پر پہنچا ہوا ہے غیرت مند اور باہمت لوگوں اور قوموں کی تقدیریں اور حالات ہی تبدیل ہوا کرتے ہیں غلاموں کے نہیں کسان زمیندار بھائی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر تر ہو کر کسانوں کے مسائل کے لیے سوچیں، ظلم و زیادتی اور استحصال کے خلاف باہر سڑکوں پر نکلیں بصورت دیگر وہ مافیاز کے ہاتھوں لٹتے رہیں گے 23 کروڑ عوام کو چند سو گھرانوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے سردار محمد حیات نوناری نے کہا کہ سندھ سرائیکستان کے زمینداروں، کسانوں کو باہم مل کر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہئیے اس موقع پر گانگا نگر کے زمیندار جام مشتاق احمد گانگا، جام راشد مجنوں گانگا، محمد آصف امین گانگا،جام نوید احمد وغیرہ بھی موجود تھے

کھاد کی لوٹ مار حکمرانوں کی نااہلی ہے


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent