Efforts are being made to promote Seraiki language and culture and provide facilities to the people, said Jam MD Ganga, Siddique Ujan.
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) کھاد کے مصنوعی بحران اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بنایا جانے والا خاکہ کھاد دے ڈکھ کے فنکاروں فلمسٹار حنا خان، رئیس انور، اداکارہ عاصمہ سیال، رئیس نصیر، ملک رازق ڈرگھ کی فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اُجن کی قیادت میں پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے ملاقات کی جام ایم ڈی گانگا نے کسانوں کے کرنٹ ایشو کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر خاکہ بنانے پر فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کے فنکار ہمیشہ اپنی دھرتی اور دھرتی واس لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں سرائیکی زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی اور عوام کو تفریح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں
یہ بھی پڑھیں : وسیب نیشنل تحریک وسیب کی محرومیوں اور وسیب واسیوں کے دکھ درد کی حقیقی آوازہے، شموروہی دی رانی
زرعی ملک کی زراعت اور کسانوں کے حوالے سے بے لوث کام کرنے والے ڈائریکٹرز ایکٹرز، پروڈیوسرز کا کام قابل تعریف ہے ہم پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے شوبز کے ایسے حضرات کو یادگاری شیلڈ اور کارکردگی اسناد پیش کریں گے کسانوں کی آواز اٹھا کر فنکاروں نے دراصل حب الوطنی اورکسان و عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے فلمسٹار حنا خان اور رئیس انور نے کہا کہ ہمیں وطن کےکسانوں کے لیے کام کرکے دلی سکون میسر آیا ہے ہم نے دیکھا ہے کہ جب زراعت اور کسان خوشحال ہوتے ہیں تو اس کے ثمرات ہر شعبہ زندگی کے لوگوں تک منتقل ہوتے ہیں. اداکارہ عاصمہ سیال اور رئیس نصیر نے کہا کہ فنکار معاشرے کے مختلف طبقات کی خوشی غمی، رسم و رواج، مسائل و معاملات کی ترجمانی کرتے ہیں شوٹنگ کے دروان آتے جاتے کسانوں کو کھاد کے حصول کے لیے لائنوں میں لگا دیکھ کر ہمارے استاد محترم ایم صدیق اُجن نے اپنی ٹیم سے کہا کہ ہمیں مظلوم کسان بھائیوں کی آواز بننا چاہئیے سب نے بیک زبان ہو کر کام کرنے کی حامی بھری اس کے اگلے روز استاد ایم صدیق اُجن نے خاکہ کھاد دے ڈکھ بنا ڈالا ایم صدیق اُجن اور ملک رازق ڈرگھ نے کہا کہ نیت اور جذبے میں سچائی کی طاقت ہو تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا ہم زرعی بیک گراؤنڈ رکھنے والے فنکار ہیں اس لیے ہمیں کسانوں کی پریشانیوں کا بخوبی علم اور احساس ہے وسیب کے فنکاروں کو اجاگر کرنے میں بطور صحافی جام ایم ڈی گانگا کا بڑا مثبت کردار ہے ہم کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی مختصر خاکوں کے علاوہ اپنی فلموں میں انہیں اجاگر کر کے کسان تحریک میں اپنے حصہ ڈالیں گے ہم مختلف اضلاع میں جا کر کام کرنا چاہتے ہیں کسان بھائی رہائش اور لوکیشن کی فراہمی میں ہمارے تعاون کریں
0 Comments