Ticker

6/recent/ticker-posts

وسیب نیشنل تحریک وسیب کی محرومیوں اور وسیب واسیوں کے دکھ درد کی حقیقی آوازہے، شموروہی دی رانی

Waseeb National Movement is the real voice of Waseeb's deprivation and grief of Waseeb people, Shamo Rohi Di Rani

بہاولپور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سرائیکی فلمسٹار عائشہ خان (شمو روہی دی رانی) کی وسیب نیشنل تحریک کے ڈویژنل دفتر میں آمد، وسیب نیشنل تحریک کے چئیرمین آصف خان کی جدوجہد کو سراہا تفصیل کے مطابق سرائیکی فلمسٹار و معروف اداکارہ عائشہ خان عرف شمو روہی دی رانی کی وسیب نیشنل تحریک کے ڈویژنل دفتر بہاولپور میں خصوصی آمد ہوئی جہاں انہیں وسیب نیشنل تحریک کے ڈویژنل انچارج حاجی مختار نے خوش آمدید کہا عائشہ خان نے تحریک کے چئیرمین آصف خان کی وسیب کی غریب عوام کے لیے کی جانیوالی جدوجہد کو سراہا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آصف خان سرائیکی وسیب کی محرومیوں اور وسیب واسیوں کے دکھ درد کی حقیقی آواز بن کر وسیب کی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں

وسیب نیشنل تحریک وسیب کی محرومیوں اور وسیب واسیوں کے دکھ درد کی حقیقی آوازہے، شموروہی دی رانی

یہ بھی پڑھیں : بھاپ دیکھنے کی تعبیر

عائشہ خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آصف خان نے سرائیکی فنکاروں کی محرومیوں بھی یاد رکھا اور ان کے لیے بھی اپنی کوششیں کررہے ہیں اس موقع پر محمد اظہر ، اداکارہ سنبل شہزادی، سینئیر صحافی شبیر الحسن رمزی ، محمد خرم لغاری بھی موجود تھے

وسیب نیشنل تحریک وسیب کی محرومیوں اور وسیب واسیوں کے دکھ درد کی حقیقی آوازہے، شموروہی دی رانی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent