Ticker

6/recent/ticker-posts

بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماءاسلام ملتان میں ہر سطح پر امیدوار کھڑے کرے گی

Jamiat Ulema-e-Islam will field candidates at all levels in the local body elections in Multan

ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ملک میں موجودہ بحرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ہی پاکستان کی عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں 5 فروری کو یوم یکجہتی موٹر سائیکل ریلی نکالی جایئگی 13 فروری کو ملتان میں علماء کنونشن ہوگا جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب ہوگا آمدہ بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماءاسلام ملتان میں ہر سطح پر امیدوار کھڑے کرے گی مولانا حبیب الرحمن اکبر،الحاج زاہد مقصود قریشی، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دورہ ملتان اور "علماءکنونشن" کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کی مجلس عاملہ ویونٹس کے ذمہ داران سے امیرجمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان مولانا حبیب الرحمن اکبر جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان الحاج زاہدمقصود احمد قریشی، امیر شعبہ تبلیغ جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان مولانا عبداللہ خادم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا دورہ ملتان بڑی اہمیت کا حامل ہوگا قائد جمعیت 13فروری کو جامعہ قاسم العلوم گلگشت کالونی ملتان میں عظیم الشان "علماءکنونشن" سے خطاب فرمایئں گے جمعیت علماءاسلام پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی فعال اور کامیاب ہو رہی ہے جمعیت علماءاسلام ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی چاہتی ہے ملک میں جاری بحرانوں سے عوام تنگ آچکی ہے اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ہی پاکستان کی عوام کی امیدوں کا محور ومرکز ہیں پاکستان کی عوام کا دن بدن جمعیت علماء اسلام پر اعتماد بڑھ رہا ہے مستقبل اسلام پسندوں کا ہی ہے اسلام اور پاکستان کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بھوسہ دیکھنے کی تعبیر

بلدیاتی الیکشن میں ملتان میں ہر سطح پر امیدوار کھڑے کریں گے 5 فروری کو ملتان میں جمعیت علماءاسلام 11،30 بجے مدرسہ صوت القرآن ڈیرہ اڈا سے ملتان پریس کلب تک مظلوم کشمیری مسلمان بھایوں کے حق میں بھر پور یکجہتی کشیر موٹر سائیکل ریلی نکالے گی آخر میں جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہدمقصود احمد قریشی کے چھوٹے بھائی حاجی محمد ماجد قریشی کے لیے دعاے مغفرت بھی کی گئی اس موقع پر قاری محمداسلم قاری عبدالرحمن ، راشد قاری، غلام یاسین شفیقی، پروفیسر مشتاق احمد کشمیری، قاری محمد عیسی، مولانا انیس الرحمن فاروقی، مولانا حبیب الرحمن ملتانی، معاذ ظفر لنگاہ ،حافظ خبیب قمرالزمان، حکیم محمدانور مطیع، شیر بہادر خان، قاری محمد عمر فاروق، قاری عبید اللہ انور، مولانا محمدزبیر کھادل عبدالستار خان کاکڑ، عبدالقدیر خان، محمد فرقان ،محمدطاہر ،قاری محمد جلال، قاری محمدظفر ، قاری محمدالیاس ،سرفراز حسین ،محمد بخش ودیگر موجود تھے۔ملتان جمعیت علمائے، اسلام تحصیل ملتان کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی اور تیرہ فروری علماءکنونشن ملتان کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں مولانا حبیب الرحمن اکبر، الحاج زاہدمقصود احمد قریشی، مولانا عبداللہ خادم، قاری محمد اسلم، قاری غلام یاسین شفیقی، مولانا حبیب الرحمن ملتانی خطاب فرما رہے ہیں۔
بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماءاسلام ملتان میں ہر سطح پر امیدوار کھڑے کرے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent