Ticker

6/recent/ticker-posts

محسن راجن پور غازی امان اللہ

Mohsin Rajanpur Ghazi Amanullah

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے 

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

تحریر ابوبکر جتوئی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

خدا تعالی نے رزق کی قسمیں بنائی ہیں صرف کھانا پینا ہی رزق نہیں، کچھ لوگوں کو خدا بہترین ذہن رزق کی صورت میں عطا فرماتا ہے کچھ لوگوں کو خدا علم کی صورت میں رزق عطا فرماتا ہے اسی طرح اللہ تعالی کی ہر نعمت رزق میں شمار کی جائے تو کچھ لوگ خدا کی طرف سے اپنی مخلوق کیلئے بہترین نعمت و رزق ہوتے ہیں ایسی ایک شخصیت جنہیں خدا تعالی نے راجن پور کی عوام کیلئے نعمت کے طور پر نوازا وہ سردار غازی امان اللہ خان جتوئی صاحب ہیں بطور مجسٹریٹ سروس کا آغاز کرنے والے غازی صاحب سردار گڑھ کی انتہائی شریف اور پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں آپ جیسے سروس مین شاید ہی اس ملک کی سول سروس نے دیکھے ہوں گے بے انتہا شرافت خوف خدا جذبہ خدمت سے سرشار غازی صاحب واقعی اس بدبودار کرپٹ نظام سے عزت کے ساتھ ریٹائر ہونے والے حقیقی غازی ہیں کلیدی عہدوں پر رہنے والے غازی صاحب 2012 میں ڈی سی او راجن پور تعینات ہوتے ہیں آپکی ضلع میں تعیناتی کے بعد راجن پور کی دھرتی کی خدا نے سن لی ہو جیسے ضلع کیلئے آپکی خدمات بیان کرنا گویا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے مگر چیدہ چیدہ خدمات گوشگزار کر رہا ہوں پورے ضلع کے قبرستانوں کی چاردیواریاں آپ نے منظور کی اور بنوائی نا صرف بنوائی بلکہ ہر روز علی الصبح جاری ترقیاتی سکیموں کا وزٹ کرنا میٹریل چیک کرنا آپکا معمول تھا راجن پور شہر کا مکمل روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم جو مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا آپ نے لیپس ہوتے فنڈز کو بچا کر بنوایا جن میں خورشید گیلانی روڈ' سردار شوکت مزاری روڈ' ناصر کھوسہ روڈ' مولانا عبیداللہ سندھی روڈ' کینال روڈ' شامل ہیں ضلعی روڈ نیٹ ورک کو دیکھا جائے تو کم و بیش دو سو پچاس کلومیٹر روڈز آپ نے تجویز کیں فنڈز مختص کرائے اور انکی شفاف تعمیر کرائی اسکے علاوہ راجن پور کو دیے جانے والے میگا پراجیکٹس میں شہر کے پارکس جن میں فخر جہاں پارک سرسید پارک قائم دریشک پارک فاضل پور میں ڈاکٹر عبداللہ پارک داجل میں ضامن پارک راجن پور شہر میں فاطمہ جناح لیڈیز پارک روجھان کا مین پارک جام پور میں وسیع پارکس و ماڈل بازار، دانش سکول فاضلپور جیسا میگا پراجیکٹ اور سکول آف ایکسیلنس بھی غازی صاحب کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جن کی مکمل تعمیر سے لگا کر ایک ایک پھول کی نشونما اور آبیاری تک کو غازی صاحب کو نے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا ڈسٹرکٹ پبلک سکول جو ضلعی بجٹ پر سفید ہاتھی تھا اور ہر ماہ لاکھوں روپے نقصان میں تھا تعلیمی معیار گر چکا تھا شرفا اپنے بچے داخل کرانے سے ڈرتے تھے اس سفید ہاتھی کو غازی صاحب نے تمام غلاظتوں سے پاک کیا سکول کو ایمبولینس دی سکول کو نئی بلڈنگ دی مکمل چاردیواری دی معززین شہر و تعلیمی ماہرین پر مشتمل بورڈ آف ڈائیریکٹرز بنایا جنہوں نے میرٹ کو یقینی بنایا جام پور سکول کی برانچ قائم کی اور آپکی محنتوں کا ثمر صرف تھوڑے عرصے میں یوں حاصل ہوا کہ  حکومت کا مقروض یہ سکول نا صرف امتحانات میں اچھا رزلٹ دینے لگا بلکہ جب غازی صاحب کا ٹرانسفر ہوا تو سکول کا اکاونٹ کروڑوں روپے سرپلس تھا اور بہترین تعلیمی معیار میں میں سب سے آگے تھا میڈیکل کالونی جو کھنڈر کا منظر پیش کرتی تھی اسکے سیوریج سسٹم کی ریپئیر و بحال کیا کالونی کی چاردیواری بنا کر چادر اور چاردیواری کی عزت کی محفوظ کیا، ضلع کی صحت پر آپکی ہمیشہ خصوصی توجہ رہی اسی ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی بنائی جسے آپ خود چئیر کرتے تھے ڈاکٹرز کی حاضری سے لگا کر دوائیوں کی فراہمی تک ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی سے لگا کر مریضوں سے بہتر رویے تک سب پر کڑی نگاہ اور عوام کے فلاح و سکون اچھی صحت کو عزیز رکھنے والا یہ مرد قلندر کبھی اپنی صحت کو ملحوظ خاطر نا لاتے ہوئے لیٹ نائٹ ڈیوٹیز چیک کرنا آپ کا معمول تھا عیدگاہیں جو ستر سالوں میں کبھی نا بنی تھی نا مرمت کی گئیں تھی ضلع کی اسی فیصد عید گاہوں کو مرمت کرایا کئی کو نئے سرے سے بنوایا کس کس کارنامے کا ذکر کروں ستر سال کی محرومیوں کا ازالہ آپ نے اپنے محدود ٹینیور میں ختم کرنے کی کوشش کی اور کئ کو ختم بھی کیا شاید ہی راجن پور کے نصیب ایسا مسیحا پھر آئے مگر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے غازی صاحب کے ٹرانسفر کو سالوں گزرنے کے بعد بھی آج تک راجن پور کی غیور عوام آپکو سنہری لفظوں میں یاد کرتی ہے آپ کی بہتریں ایڈمنسٹریشن کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف انتظامیہ نے ایک بار پھر آپکو راجن پور تعینات کیا غازی صاحب کے عوامی فلاح کے کارناموں میں ایک بہت بڑا کارنامہ آبی گزرگاہ بخاری ڈرین کی بھل صفائی اسکی بند مضبوط کرنا بھی شامل ہے

یہ بھی پڑھیں :  باہمی احترام اور برداشت ہماری تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہے, جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ , صدر امیر عجم ملک

محمکہ بلڈوزر جس کی مشینری گیراجوں میں گل سڑ گئی جسکے ملازمین نے کبھی ڈیوٹی نا کی تھی غازی صاحب کے مکمل ٹینیور میں کبھی بھی وہ خالی نا بیٹھے تھے آبی گزرگاہیں صاف کرائیں فلڈ بند ہیں ڈلوائیں جس سے جانی و مالی نقصان بہت حد تک کم ہوا راجن پور ضلع میں بہت سے میگا پراجیکٹس آپکی مرہون منت ہیں تعلیم دوستی غازی صاحب کا خاصہ تھی راجن پور بوائز کالج سے ملحقہ یونیورسٹی بلاک آپ نے تعمیر کرائے راجن پور کو سٹیڈیم جیسا تحفہ بھی آپکی مرہون منت ہے جمنیزیم جیسے میگا پراجیکٹس بھی آپ کے وقت مکمل ہوئے فلڈ کے دوران فلڈ زدہ علاقوں میں راشن و کھانے کی تقسیم کو یقینی بنایا ان آفت کے دنوں میں راتوں کو جاگ جاگ کر کھانے کے فراہمی کے عمل کو مانیٹر کرنا آپکا معمول تھا راجن پور کیلئے آپکی خدمات کو بیان کرنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے برابر ہوگا مگر آپکا ایک ایسا کام جسے بہت کم لوگ جانتے ہوں وہ یہ کہ آپنے بے سہارا بیوہ عورتوں کی فلاح کیلئے ایک اپنے دوستوں کے ساتھ ایک فنڈ قائم کیا جس سے آپ نے بے شمار یتیم بچیوں کی شادیاں کروائیں بہت سی بیوہ بے سہارا خواتین کیلئے روزگار فنڈ کا اجرا کیا اور انکو باعزت روزگار دینے کیلئے سلائی مشینیں دی یہ قلیل لفظ شاید ہی سردار غازی امان اللہ خان صاحب کی تمام خدمات اور کاوشوں سے انصاف کر پائیں راجن پور کی عوام شاید ہی کسی ڈی سی او صاحب کے نام تک سے واقف ہوں مگر جس دن غازی امان اللہ صاحب کا ٹرانسفر ہوا اس دن سینکڑوں آنکھوں کو اشک بار پایا گیا میرے خیال میں غازی صاحب جیسے لوگ اس معاشرے کا حسن ہیں، کرپشن کی ہوا بھی آپکو چھو کر نہیں، خدا تعالی آپکا حامی و ناصر ہو خدا کرے غازی صاحب جیسے لوگ اس ملک کی تقدیر بنیں، آپ واقعی میں "محسن راجن پور" ہیں

محسن راجن پور غازی امان اللہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent