Ticker

6/recent/ticker-posts

باہمی احترام اور برداشت ہماری تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہے, جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ , صدر امیر عجم ملک

Mutual respect and tolerance is an important part of our education and training, Jam Riaz Ahmad Ganga Advocate, President Amir Ajam Malik

رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے صدر امیر عجم ملک سے ہونے والی ایک اہم ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے ہائیکورٹ بار کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا بہبود فنڈ کے ممبران، استعمال اور آئندہ کے الیکشن بارے غور وخوص کیا گیا 9 فروری کو ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں مذکورہ بالا کے علاوہ کچھ دیگر فیصلہ جات کیے جائیں گے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امیر عجم ملک نے کہا کہ ہم نے اپنی کابینہ کی مشاورت کے ساتھ جہاں تک ممکن ہو سکا ہے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کی ہے بہت جلد بہبود فنڈ کو حقداروں تک پہنچایا جائے گا آئندہ کے الیکشن شیڈول بارے بھی 9 فروری کو دوستوں کی مشاورت کے بعد فیصلے کا اعلان کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بھینس دیکھنے کی تعبیر

اس موقع پر موجود سینئر قانون دان چودھری ندیم اقبال ایڈوؤکیٹ سپریم کورٹ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ سلیم اور چودھری افتخار علی جوسن بھی موجود تھے. چودھری افتخار علی جوسن نے کہا کہ وکلاء کیمونٹی جہموریت پر یقین رکھتی ہے ہر سال باقاعدگی سے ہونے والے الیکشن قانون پر عملداری اور جمہوریت پر عمل پیرا ہونے کا ثبوت ہے باہمی احترام اور برداشت ہماری تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہے وکلاء الیکشنز میں پہلی بار حصہ لینے کے باوجود جام ریاض احمد گانگا نے بجا طور پر ضلع رحیم یارخان کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن  میں بھر پور نمائندگی کا حق ادا کیا ہے

Mutual respect and tolerance is an important part of our education and training, Jam Riaz Ahmad Ganga Advocate, President Amir Ajam Malik

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent