Ticker

6/recent/ticker-posts

جام ریاض احمد گانگا ایڈووکیٹ دوسری بار بلامقابلہ بہاول پور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

Jam Riaz Ahmed Ganga Advocate elected Vice President of Bahawalpur High Court Bar Association for the second time without contest

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) ضلع رحیم یارخان کی معروف شخصیت نائب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ کا اعزاز جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ ایک بار پھر دوسری مرتبہ سال 23ـ2022 کے لیے رحیم یارخان سیٹ پر بہاول پور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہو چکے ہیں بلامقابلہ منتخب ہونے پر جام ریاض احمد گانگا کو ایگزیٹو ممبر سپریم کورٹ بار عمیر محسن رضا ایڈوؤکیٹ، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار بہاول پور چودھری عمران اشرف، چودھری محمد اظہر ایڈوؤکیٹ نے مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور کہا کہ جام ریاض گانگا نصیب دوست ہے مسلسل دوسری مرتبہ ہائیکورٹ بار کا نائب صدر منتخب ہونے کے بعد جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے کہا کہ یہ سب اللہ کا کرم، بزرگوں کی دعائیں، سینئرز کی شفقت اور دوستوں کا خلوص و محبت ہے

Jam Riaz Ahmed Ganga Advocate elected Vice President of Bahawalpur High Court Bar Association for the second time without contest

اللہ تعالی نے وکلاء کمیونٹی کی خدمت کا جو موقع عطا فرمایا ہے خدمت کے اس مشن کو بھر پور طریقے سے دوستوں کی مشاورت سے سرانجام دینے کی کوشش کریں گے میاں مشتاق احمد بھٹی ایڈوؤکیٹ نے جام ریاض احمد گانگا کی بلامقابلہ کامیابی کو دوستوں کی محبت اور اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے جام ریاض احمد گانگا وکلاء صاحبان اور دوستوں کا فخر ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ وکلاء کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جملہ مسائل کے حل میں ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کریں گے

Jam Riaz Ahmed Ganga Advocate elected Vice President of Bahawalpur High Court Bar Association for the second time without contest

پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک،سینئر نائب صدر عبدالجلیل بندیشہ، جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا، سردار گاگن خان رند، ملک محمد شریف نائچ، اے ڈی ناصر مھر،  نے جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ کی بطور نائب صدر بہاول پور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بلا مقابلہ کامیابی کو کسانوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ ایک زمیندار کسان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ وکلاء کے پلیٹ فارم سے بھی کسانوں کو درپیش مسائل پر آواز اٹھائیں گے

Jam Riaz Ahmed Ganga Advocate elected Vice President of Bahawalpur High Court Bar Association for the second time without contest

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بوری دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent