Seminar on Wolves Conservation Held at Okara University, Lauren Hanley Addresses University of California via Video Link
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن،جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ زووالوجی نے پنجاب وائلڈلائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے'جنوبی ایشیا میں پائے جانے والے بھیٹریوں کی تاریخ اور ان کے تحفط کے لائحہ عمل' کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیاجس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے لاورین ہینلے نے بذریعہ ویڈیولنک پاکستان میں پائی جانے بھیٹریوں کی مختلف اقسام کی ارتقائی نوعیت پہ ایک تفصیلی لیکچر دیا۔
سیمینار کے انتظامات انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ زووالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حرا فاطمہ نے کیے۔ سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ زووالوجی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے سیمینار کےلیے بھرپور تعاون فراہم کرنے پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر اور سیکریٹری وائلڈلائف کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈاکٹر حرا فاطمہ کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں خطرے سے دوچار جانوروں پہ تحقیق اور ان کے تحفظ کے لیے اوکاڑہ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور پنجاب وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ کے درمیان اشتراک کے لیے کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں : حیرت انگیز پرندہ
لاورین نے اپنے لیکچر کے دوران بتایا کہ پوری دنیا میں پائی جانے بھیٹریوں کی اقسام پاکستان والی سب سے زیادہ منفرد ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈاکٹر مدثر حسن، اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ وائلڈ لائف کے سربراہ ڈاکٹر مدثرحسن عباسی اور شعبہ زووالوجی کے لیکچرار ڈاکٹر محمد عدنان نے بھی سیمینار کے شرکاء سے بات چیت کی۔
0 Comments