Ticker

6/recent/ticker-posts

موسم کی تبدیلی کے ساتھ مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ رہا ہے، ڈی سی کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

Climate change threatens to breed mosquitoes: DC Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz

Climate change threatens to breed mosquitoes: DC Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع کی سطح پر انسداد ڈینگی اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج رہے ہیں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے جہاں ویکٹر سرویلینس پر بھر پور توجہ دی گئی ہے وہیں پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھایا ہے جو کہ لائق تحسین ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال کی سر براہی میں ویکٹر سرویلینس کا کام کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ مچھروں کی افزائش کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس پر ہمیں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان اپنے اپنے دفاتر ،زیر انتظام سرکاری رہائش گاہوں ،فیلڈ دفاتر میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں
لوگوں کی آگاہی و رہنمائی کے لئے بھی مہم شروع کی جائے کباڑ مارکیٹوں اور قبرستانوں سمیت گلی محلوں کی صفائی ستھرائی پر بھر پور توجہ دی جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع میں اس وقت انسداد ڈینگی کی ٹی میں متحرک ہیں اور ہمہ وقت فیلڈ میں کا م کر رہی ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent