Azaan Bilali Foundation and Dabagh Welfare Foundation delegation visit District Jail
رحیم یار خان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) احمد سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ صدر ینگ لائرز فورم کنویئر اذان بلالی فاؤنڈیشن ساجد محمود رفیقی ایڈووکیٹ جنرل سیکٹری پریزنرز ویلفیئرسوسائٹی صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ساجد محمود دانش ضلعی کوآرڈینیٹر دباغ ویلفیئر سوسائٹی نے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا دورہ کیا اور سپرننٹڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی وفد نے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان میں قیدیوں کے لیے لائبریری کمپیوٹر لیب ہاسپٹل اور کچن کا معائنہ کیا لاوارث قیدیوں کی مفت قانونی امداد کے سلسلہ میں اہم قدم اٹھایا گیا اور پندرہ مقدمات میں ضمانت کروا دی گئی جو جلد ہی رہا ہوکر مفید پاکستانی شہری بن سکیں گے
ڈسٹرکٹ جیل میں کم سن بچوں کی تعلیم کے لیے سکول بنانے کا ارادہ کیا گیا اس سلسلے میں تمام تر ہوم ورک مکمل کیا گیا وفد نے سپرننٹڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ کی انسان دوستی اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے عملی اقدامات کرنے کو سراہا وفد نے قیدیوں کی ف فلاح و بہبود کے لیے ہمہ قسم تعاون کا یقین دلایا۔
0 Comments