Electricity supply will be ensured during Sehri and Iftar in Ramadan, Axen WAPDA Malik Irfanullah
اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ایکسیئن واپڈا ملک عرفان اللہ ان خیالات کا اظہار الخدمت ویلفیئر کونسل کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا جسکی قیادت سید ندیم جعفری نے کی وفد میں ماجد سعید راؤ، سجاد خالق لکھوی، امجد علی، رانا ذوالفقار علی، اصغر علی ، میڈم صائمہ حسن لاشاری، عبدالمالک، نوید زمان بھٹہ، زریاب ندیم شامل تھے
یہ بھی پڑھیں : ساہیوال آرٹس کونسل اور فروغ فن و ادب کے زیر اہتمام صحافی و کالم نگار سلمان احمد قریشی کی چوتھی کتاب ہم ایک نہیں دو ہیں کی تقریب رونمائی
اس موقع پر ملک عرفان اللہ نے مزید بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تفریق فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا سحری و افطاری کے اوقات میں ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں جو ان اوقات میں ترجیحی بنیادوں پر خدمات سر انجام دیں گے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تفریق و بلا امتیاز خدمات سر انجام دیتے ہوئے صارفین کو سہولیات فراہم کریں گے۔ بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی
0 Comments