Ticker

6/recent/ticker-posts

ساہیوال آرٹس کونسل اور فروغ فن و ادب کے زیر اہتمام صحافی و کالم نگار سلمان احمد قریشی کی چوتھی کتاب ہم ایک نہیں دو ہیں کی تقریب رونمائی

Journalist and columnist Salman Ahmad Qureshi's fourth book, We Are Not One, Two, launched by Sahiwal Arts Council and Promotion of Arts and Literature

Journalist and columnist Salman Ahmad Qureshi's fourth book, We Are Not One, Two, launched by Sahiwal Arts Council and Promotion of Arts and Literature

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) ساہیوال آرٹس کونسل اور فروغ فن و ادب کے زیر اہتمام صحافی و کالم نگار سلمان احمد قریشی کی چوتھی کتاب"ہم ایک نہیں دو ہیں" کی تقریب رونمائی ای لابیرئری اوکاڑہ میں منعقد ہوئی تقریب میں درخشاں ستاروں کا ایک جھرمٹ جلوہ افروز ہوا اور یہ تقریب ایک مرتب، منظم، منفرد اور یادگار ایونٹ بن گیا 
تقریب میں پروفیسر شفیق نیر، پروفیسر امین انجم، قاری خالد سیال، میجر اعظم کمال پرنسپل ڈی پی ایس ڈیرہ غازی خان، خورشید جیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات، عقیل اشفاق ڈائریکٹر انفارمیشن ساہیوال ڈویژن، سیلم ناز سنیئر صحافی و کالم نگار میگزین ایڈیڑ ،ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹر آرٹ کونسل ساہیوال ڈویژن، غلام سرور انجم مغل، محترمہ مہرو چوہدری، پروفیسر احمد ساقی، محترمہ شبانہ زیدی، پروفیسر حامد، جاوید عارف، راؤ شکیل احمد شکیل، پروفیسر مسز عائشہ سلمان، پروفیسر طاہرہ منہاس، پروفیسر فروہ نقوی، شہباز ساجد ،پروفیسر کاشف مجید، فاروق اظہر، طارق مجید مغل، غلام مصطفی مغل جی، اصغر مغل بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ، پروفیسر ڈاکٹر عارف صدیقی بین الاقوامی شہرت یافتہ موٹیویشنل سپیکر، پروفیسر رضا اللہ حیدر، شاہد احمد، متین احمد، رانا محمد عرفان، رانا طاہر یقعوب، شہزاد علی، شہباز علی، راو علی احمد، ڈاکٹر عامر فرید، ڈاکٹر سمیرا الطاف، عمران حسینی، ندیم مقصود جعفری، عرفان لودھی، ملک قیصر ایڈووکیٹ، عاشر علی، زین العابدین، محمد معاذ، اور آفاق منظر کے ساتھ دیگر صاحبان ذی وقار شامل ہوئے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پاگل دیکھنے کی تعبیر 

سلمان احمد قریشی کی کتاب" ہم ایک نہیں دو ہیں" پر اظہار خیال کیا گیا تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد بلال  یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات کی نامور شخصیات کی موجودگی سے یہ تقریب منفرد اور یکتا تقریب بن گئی۔ انٹلیکچیول ،ہمہ صفت، ہمہ جہت شخصیات کی کہکشاں پوری آب و تاب کے ساتھ نمایاں طور پر چمکتی رہی جسے ادبی و صحافتی حلقوں نے خوب سہراہا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent