Ticker

6/recent/ticker-posts

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ گجرانوالہ کے صحافیوں نے اپنی قیمتی جائیدادیں داو پر لگا دیں

Will the no-confidence motion succeed or fail? Journalists of Gujranwala put their valuable properties at stake

Will the movement fail or fail? Journalists of Gujranwala put their valuable properties at stake
معاہدہ نامہ کا عکس
گجرانولہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام ہوگی اس بات پر گجرانوالہ کے صحافیوں نے آپس میں شرط لگا کر اپنی قیمتی جائیدادیں داو پر لگا دیں ذرائع کے مطابق گجرانوالہ کے صحافی محمد عارف ناز سکنہ وزیر آباد نے صحافی کلیم اللہ باری اور محمد احمد بٹ نے آپس میں ایک معاہدہ نامہ میں طے کیا ہے کہ اگر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جاتی ہے تو محمد کلیم اللہ باری اور محمد احمد بٹ احمد نگر میں موجود اپنی ساری جائیداد جس کی مالیت ساٹھ لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے

یہ بھی پڑھیں :  تازہ ترین یوکے جابز 2022 سیکنڈ شیف 

صحافی محمد عارف ناز کے نام پر منتقل کروائیں گے یا اتنی مالیت کی رقم ادا کریں گے دوسری طرف اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو صحافی محمد عارف ناز اپنی کلٹس کار 2020 ماڈل اور دکان گھکڑ روڈ پر واقع ہے جس کی کل مالیت پچاس لاکھ روپے بنتی ہے صحافی محمد کلیم اللہ باری اور محمد احمد بٹ کے نام منتقل کریں گے یہ تمام کاروائی تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آنے کے تین دن کے اندر مکمل کرنی ہوگی دونوں فریقین نے گواہان کی موجودگی میں معاہدہ نامہ تحریر کیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent