Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات،سیمینار اور نمائش کا اہتمام کیا گیا، بیگم شہناز ظفر کی خصوصی شرکت

Okara University organizes colorful celebrations, seminars and exhibitions on International Women's Day, with special participation of Begum Shahnaz Zafar

Okara University organizes colorful celebrations, seminars and exhibitions on International Women's Day, with special participation of Begum Shahnaz Zafar
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جبکہ طالبات نے دستکاری اور دیگر تقافتی اشیاء کی نمائش کا اہتمام کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بیڑی دیکھنے کی تعبیر

سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والی معروف کاروباری شخصیت ، بیگم شہناز ظفر، نے خواتین اساتذہ اور طالبات کے ساتھ اپنی کامیابیوں اور پیشہ وارانہ خدمات کا تذکرہ کیا اور ان کو اس بات کی تاکید کہ وہ اپنی فطرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ اس موقع پہ اپنے خصوصی بیان میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، کا کہنا تھا کہ اس یونیورسٹی کے طلباء کی ستر فیصد تعداد خواتین پہ مشتمل ہے اور اس طرح یہ ادارہ اس خطے میں صنفی تضاد کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اپنی طالبات کی اخلاقی اور پیشہ وارانہ تربیت اس انداز سے کر رہے ہیں کہ وہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس پورے خطے کی معاشرتی اور معاشی تقدیر بدلنے کے قابل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : لوگ پوچھتے ہیں کہ عطیہ کا مقصد کیا ہے؟

خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کا اہتمام شعبہ ایجوکیشن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر نسرین اختر، شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر سمیرا عجاز، شعبہ باٹنی کی اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر ندا اور سنٹر فار اسٹڈی آف لاء اینڈ سوسائٹی کی انچارج شازیہ اکرم نے کیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent