Ticker

6/recent/ticker-posts

باغبان اپنے باغات کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کرتے رہیں، مینگو گروورز جام ایم ڈی گانگا

Gardeners continue to look after their gardens on a daily basis, Mango Growers Jam MD Ganga

Gardeners continue to look after their gardens on a daily basis, Mango Growers Jam MD Ganga

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و مینگو گروؤرز جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ آم کے پودوں پر بور آنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے آم کے پودوں پر پھل بننے کا عمل شروع ہے باغبان اپنے باغات کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کرتے رہیں آموں کے باغات کے لیے یہ وقت بہت ہی اہم اور قیمتی مرحلہ ہے حفظ ماتقدم کے طور پر پھپھوندی کش اور تیلے مار ادویات اکثر باغبان کر چکے ہیں بٹور آموں کی ایک خطرناک اور نقصان دہ بیماری ہے اس کا واحد اور کامیاب علاج اس کی بروقت تلفی ہے باغبان اور بیوپاری حضرات بٹور پر نظر گہری رکھیں بٹور کو تیز دھار آلے سے کاٹ کر زمین میں گڑھے کھود کر دفن کریں یا کسی کھلی جگہ پر رکھ کر جلاتے جائیں اسے کاٹنے کے بعد باغات میں وہیں پر کھلا نہ چھوڑ دیں بٹور والے پھول اور ٹہنی کو کم از کم تین چار انچ پیچھے کاٹیں جام ایم ڈی گانگا نے ایک اہم مشورہ و تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے عوام کو کپاس کی کم کاشت کی وجہ سے گذشتہ کئی سالوں سےگھریلو ایندھن کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے گھروں میں اور اینٹوں کے بھٹوں میں آم کے سوکھے پتوں اور بٹور کا بطور ایندھن استعمال ایک بہترین مصرف ہے جو کم خرچ بالا نشینی کے مترادف ہے باغبان بٹور کی توڑائی سے قبل قریبی بستیوں کے لوگوں کو اعلان کروا کر بٹور اٹھا کر لے جانے کی اجازت دیں تو یہ سب کے لیے زیادہ مفید بات ہوگی گانگا نگر کے باغبانوں جام نوید احمد، جام راشد مجنوں گانگا، عون محمد عمران و دیگر کو آگاہ کرتے ہوئے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ بٹور بننے سے پودا پھل اٹھانے کے قابل نہیں رہتا بٹور والے پھول پر تو پھل ہی نہیں لگتا دوسرا پھل بھی کم اور کمزور لگتا ہے. پودوں کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں زمین کی نمی اور موسم کے ٹمپریچر کا جائزہ لیتے رہیں تقریبا وسط مارچ میں آموں کے باغات کو پانی کی ضرورت ہوگی بروقت اور متوازن آبپاشی اچھے اور صحت مند پھل اور پیداوار کے لیے ضروری ہے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات،سیمینار اور نمائش کا اہتمام کیا گیا، بیگم شہناز ظفر کی خصوصی شرکت

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent