Ticker

6/recent/ticker-posts

صحافتی شخصیت سلمان احمد قریشی کی چوتھی کتاب "ھم ایک نہیں دو" کی تقریب رونمائی

Journalist Salman Ahmad Qureshi's fourth book "Hum Ek Nahi Do" launched

Journalist Salman Ahmad Qureshi's fourth book "Hum Ek Nahi Do" launched

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) دور حاضر میں کتاب سے دوستی وقت کی اھم ضرورت ھے ۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں بلاشبہ کتاب ایک راہنمائی کے لئے انتہائی اھمیت کی حامل ہے۔ اچھا لکھاری معاشرے کی آنکھ ، کان ، ناک تصور ہوتا ہے۔ معاشرے کی اس اچھائی و برائی کو احاطہ تحریر میں لا کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیتا ہے۔ ایک اچھا قلمکار قوم کا سرمایہ عظیم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دنیا کے لاتعداد ممالک میں مقبول کتاب" پنچھی دریا پار دے" کے منصف معروف سماجی و ادبی شخصیت  محبوب چوہدری نے ملک کے  نامور کالم نگار ، سئنیر اینکر پرسن ، صحافتی شخصیت سلمان احمد قریشی کی چوتھی کتاب "ھم ایک نہیں دو" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع اوکاڑہ کی نامور شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر محبوب چوہدری نے سلمان احمد قریشی کی کتاب کے حوالے سے حاضری کو بتایا کہ کتاب میں انسان کے دو چہروں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے افراد اور انکے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جبکہ منصف نے ایسے افراد سے بچنے کے حوالے سے بھی بہت سے سنہری حروف احاطہ تحریر میں لا کر سیدھا راستہ دکھانے کی بھی کوشش کی ہے

یہ بھی پڑھیں : باغبان اپنے باغات کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کرتے رہیں، مینگو گروورز جام ایم ڈی گانگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent