Ticker

6/recent/ticker-posts

عورت کے کلیدی کردار کے باعث قومیں بنتی ہیں، میڈم شمع نور، رشیدہ بی بی

Nations are formed because of the key role of women, Madam Shama Noor, Rashida Bibi

Nations are formed because of the key role of women, Madam Shama Noor, Rashida Bibi

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) عورت کے کلیدی کردار کے باعث قومیں بنتی ہیں۔ کسی ملک کی تعلیم و تربیت اور ترقی دیکھنی ھو تو وھاں ذی شعور ماں ھونی بہت ضروری ہے۔ عورت بلاشبہ ماں ، بہن ، بیٹی ، بہو کے روپ میں ایک عظیم ہستی تصور ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن بہبودی خواتین رجسٹرڈ رینالہ خورد کی صدر میڈم سیعدہ ذیشان ، رشیدہ بی بی ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر میڈم شمع نور نے خواتین کے عالمی دن پر " بہترین معاشرے میں عورت کا کردار" کے موضوع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میڈم کرن شہزادی ، ارم بانو، شائستہ پروین ، فریضہ سرور، فرحت پروین ، سعدیہ خالد ، مہوش فرزند ، سعیدہ رسول ، عائشہ اکرم ، صبا بتول، عائشہ اقبال ، ودیگر خواتین کے علاؤہ طالبات کی کیثر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر کاھنور ایجوکیشن ھاؤس ، آئیڈیل سکول ، کئیر برج سنٹر کی طالبات نے مقابلہ تقریر میں شرکاء سے بھرپور داد وصول کی۔ امنہ رفیق نے اول جبکہ رابعہ آصف، نور فاطمہ ، مدیحہ ایوب ، عائشہ گلزار ، آمنہ رفیق ، زویا نور ، ذروا ذیشان کے دیگر پوزیشن حاصل کیں۔اس موقع پر محکمہ تعلیم ، صحت ، بہبود ابادی، سوشل ویلفیئر، ورکنگ وومن کو انکی گراں قدر خدمات پر ایوارڈز دئیے گئے

یہ بھی پڑھیں : صحافتی شخصیت سلمان احمد قریشی کی چوتھی کتاب "ھم ایک نہیں دو" کی تقریب رونمائی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent