Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں بیل دیکھنے کی تعبیر

The meaning of seeing a bull in a dream?


بیل پیلا دیکھنا : ایسے سالوں پر دلالت کرتا ہے جس میں خوشی و خوشحالی ہوگی

بیل زرد دیکھنا : بیمار ہوگا تکلیف کا باعث ہے

بیل سفید دیکھنا : سفید پیشانی والا بیل دیکھنا سال کے شروع میں سخت ہونے پر دلالت کرتا ہے

بیل سیاہ پر بیٹھنا : حاکم وقت سے نفع پائے گا رحمدلی کی نشانی ہے

بیل سیاہ دیکھنا : دلیل ہے کہ آنیوالے کچھ سال خوش بختی کے رہیں گے

بیل سینگ مارتا دیکھنا : اولاد یا ملازموں سے نقصان اٹھائے گا یا عزت میں فرق آئے گا

بیل سینگ والا دیکھنا : بیوی نافرمان ملے گی

بیل کا اس پر گرنا : دیکھے کہ بیل اس پر گرگیا ہے تو اسی سال صاحب خواب کے مرنے کی دلیل ہے

بیل کا حملہ کرنا : گائے یا بیل اس پر اچھل کر حملہ کرتا ہے تو یہ سخت تکلیف پہنچنے اور خطرہ قتل کی علامت ہے

بیل کا زخمی کرنا : دیکھے کہ بیل نے اس کو زخمی کیا ہے تو یہ بقدر زخم بیماری میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے

بیل کا سر کھانا : اس سال میں نعمت اور مال پائے گا

بیل کا گوشت کھانا : اسی سال مال حاصل ہونے کی نشانی ہے اگر مریض گوشت کھائے تو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے شفاء نصیب ہونے کی علامت ہے
بیل کا لات مارنا دیکھنا : اس سال میں نقصان پہنچے گا

بیل کی انتڑیاں دیکھنا : مال دولت اور خوشحالی کی نشانی ہے

بیل کی دم دیکھنا : مال حلال کثیر پائے گا اگر کسان دیکھے تو غلہ جمع کرے گا اور نفع اٹھائے گا

بیل گاڑی دیکھنا : اگر دیکھے کہ گاڑی پر بیٹھا ہے اور گاڑی خوب چلتی ہے دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گاڑی بغیر بیلوں کے کھڑی ہے اور وہ گاڑی میں ہے تو دلیل ہے کہ رنج و غم بیماری اور سختی میں پڑے گا

بیل گھر سے نکلتا دیکھنا : تنگی رزق ہوجائے گی بھوک و افلاس کا باعث ہے

بیل گھر میں دیکھنا : اگر فربہ ہے تو دولت و رزق سے خوشحال ہوگا اگر لاغر ہے تو کنگال ہوگا

بیل لاغر دیکھنا : اس سال قحط سالی رہے گی تنگی رزق ہوجائے گی تکلیف اٹھائے گا

بیل موٹا تازہ دیکھنا : اس سال ارزائی غلہ اور فراخی رزق سے شاد ہوگا گھر آباد ہوگا

یہ بھی پڑھیں : عورت کے کلیدی کردار کے باعث قومیں بنتی ہیں، میڈم شمع نور، رشیدہ بی بی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent