The meaning of seeing a stone in a dream?
یہ بھی پڑھیں : خواب میں پتنگ دیکھنے کی تعبیر
پتھر لاٹھی پر مارنا : دیکھے کہ پتھر پر لاٹھی ماری ہے اور اس سے چشمہ جاری ہوگیا ہے تو اگر فقیر ہے تو غنی ہوگا
پتھر پہاڑ کے دیکھنا : منافق اور بے ایمان ہو سخت مزاج سنگدل ہوگا
پتھر زبرجد پانا یا ملنا : باوقار سردار ہوگا عزت بندگی و دولت پائے گا اور عادل ہوگا
پتھر زبرجد ضائع ہونا : بے عزت ہوگا مال و دولت ضائع ہوگی عہدہ سے ہاتھ دھوئے گا
پتھر زبرجد قیمتی دیکھنا : خیر و برکت کا باعث ہے باعث جاہ و جلال و اعلی منصب پر فائز ہوگا
پتھر زرد دیکھنا : مال و دولت حاصل کرے گا امراء میں شامل ہوگا
پتھر سبز و نیلا دیکھنا : غیب سے ہدایت پائے بزرگ دین ہوگا
پتھر سرخ دیکھنا : حکومت سے یا کسی عورت سے مال و دولت حاصل ہوگی
پتھر سفید دیکھنا : نفع اور حکومت حاصل ہوگی قوم کا سردار ہوگا
پتھر سے لوہا نکالنا : دیکھے کہ پتھر سے لوہے کو نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی آئے گی
پتھر سے ہرن کو مارنا : نالائق اور بے تکی بات کسی عورت کو کہے گا
پتھر سیاہ دیکھنا : دین میں ترقی ہونے کا باعث ہے
پتھر سے شیطان کو مارنا : سات پتھروں سے مارنا سات درہم یا سات سو دینار قرض ادا کرنے کی دلیل ہے اور دشمنوں کے مقابلے میں کامیابی کی دلیل ہے اور نیک اعمال کی دلیل ہے
پتھر کا سر بن جانا : کسی کمینے سردار کی خدمت کرے گا
پتھر کی ہانڈی دیکھنا : اس کی تعبیر ایسا آدمی ہے جس کی نعمتوں سے اس کے پڑوسی اور دوسرے لوگ بہرہ مند ہونگے
پتھر مارنا : کسی کو سخت بات کہے گا اور لوگ اس کو زنا یا گناہ کی تہمت لگائیں گے
پتھر میں سوراخ دیکھنا : دین اسلام میں مستقل رہنے کی دلیل ہے
0 Comments