Ticker

6/recent/ticker-posts

لاکھوں ایکڑ گنے کی فصل نہری پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پانی کی کا کا شکار ہیں

Millions of acres of sugarcane crop are suffering from water shortage due to non-availability of canal water

Millions of acres of sugarcane crop are suffering from water shortage due to non-availability of canal water

رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے جام ہاؤس گانگا نگر میں چیئرمین پروگریسو گروؤرز ایسوسی ایشن جمیل ناصر چودھری کی وفد کے ہمراہ ملاقات کسانوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال،کھادوں کے ریٹ میں اضافے پر سخت تشویش، ششماہی نہروں میں پانی کی عدم فراہمی کو کسانوں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ نان پرینیئر کی نہریں گذشتہ سات ماہ سے مکمل طور پر بند ہیں ہزاروں ایکڑ آموں کے باغات، لاکھوں ایکڑ گنے کی فصل نہری پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پانی کی کا کا شکار ہیں کپاس کی کاشت شروع ہو چکی ہے لاکھوں ایکڑ کپاس کاشت کرنا نہری پانی کے بغیر مشکل ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگے ڈیزل کے ذریعے کسان اپنی فصلات اور باغات کو آبپاشی کرنے شدید ترین مالی بوجھ کو شکار ہو چکے ہیں ششماہی نہروں میں ابھی تک پانی نہ چھوڑنا سراسر ظلم اور کسانوں کا معاشی قتل ہے جمیل ناصر چودھری نے کہا کہ حکمران خدا خوفی کریں کسان کُش پالیسیوں سے باز رہیں کسانوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہی کھادوں کے ریٹ میں مزید اضافہ کرکے کسانوں کیا پیغام دیا جا رہا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کھادوں میں اضافے اور نہروں کی بندش کا فوری طور پر سختی سے نوٹس لیں بصورت دیگر ملک بھر کے کسان رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر ہوں گے محنت کش کسان آجکل گندم کی کٹائی، گہائی اور کپاس کی بیجائی میں مصروف ہیں آموں کے باغات سے ملک کو کروڑوں اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے جام مشتاق احمد گانگا نے کہا کہ طویل عرصہ مسلسل ٹیوب ویلز چلنے سے نان پرینیئر کے علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح کافی نیچے چلی گئی ہے ٹیوب ویلز نے پانی دینا کم کر دیا ہے بہت ساری جگہوں پر تو ٹیوب ویل پانی اوپر نہیں اٹھا رہے ان حالات میں کسان سخت پریشان ہیں. ستم ظریقی کہ کسانوں کو فلور ملز اور غلہ منڈیوں میں گندم لے جا کر بہتر ریٹ پر فروڄت کرنے سے جبرا روکا جا رہا ہے یہ کسانوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکے کے مترداف ہے دریں اثناء پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے ایس ای اریگیشن رحیم یارخان چودھری عبدالواحد سے اُن کے دفتر جا کر ملاقات کرکے انہیں ششماہی نہروں کے آبنوش کسانوں کی تشویش سے آگاہ کیا تو ایس ای آبپاشی رحیم یارخان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل تک نہروں میں پانی چھوڑ دیا جائے گا کسانوں نے نئے نامزد گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کسانوں کے مسائل حل کروانے کے لیے ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کریں ششماہی نہروں میں فی الفور پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر کسانوں کی دعائیں لیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پائل دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent