Ticker

6/recent/ticker-posts

پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی پٹرول 180 روپے لیٹر ہوگیا

Petroleum products became more expensive. Petrol became Rs. 180 per liter


پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا اضافے کے بعد پٹرول 179 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوجائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں مزید قرضہ نہیں دے گا جب تک ہم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرتے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت میں فروری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا سابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پروانہ دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent