Blood Donation Day is celebrated around the world on June 14 every year.
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز ساجد شاہ) 14جون بلڈ ورلڈ ڈونر ڈے کے حوالے سے گزشتہ دن ٹیم ہمارا پاکستان کے زیر اہتمام چئیرمین ٹیم ہمارا پاکستان رانا زبیر رشید کی زیر سرپرستی شیخ زید ہسپتال پی پی بلاک تھلیسیمیا بچوں کے لیے ایک روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شہر کی سرکردہ شخصیات میاں عبدالحفیظ، میاں بشیر یوسف، محمد ندیم رضا، عدنان جلیل بھٹی، مختار احمد ببی، اعجاز شیخ، اصغر شاہ،ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ڈاکٹر بلال غفور، ڈاکٹررانا الیاس، ڈاکٹر اشتیاق احمد، نے کیمپ کا وزٹ بھی کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین ٹیم ہمارا پاکستان رانا زبیر رشید، سیدساجد شاہ، سید علی حیدر گیلانی، ڈاکٹر اشتیاق احمد، میاں بشیر یوسف، میاں عبدالحفیظ و دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلسیمیا کے مریض خون کے اصل حقدار ہوتے ہیں تھیلیسیمیا میں تو پہلے ایک ماہ بعد خون لگتا پھر 15 دن بعد پھر 3 دن اور کبھی کبھی ہر 2 گھنٹے بعد ایک بوتل خون کی لگتی ہے دنیا میں ہر سال 14 جون کو خون عطیہ کرنے یا 'بلڈ ڈونر ڈے' منایا جاتا ہے جس کا مقصد خون کی محفوظ منتقلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے
یہ بھی پڑھیں : خواب میں پستہ دیکھنے کی تعبیر
یہ دن ایسے افراد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے جو بغیر کسی لالچ کے اپنا خون دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے عطیہ کرتے ہیں خون کا عطیہ کرنا دوران خون کے نظام میں بہتری لانے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس سے شریانوں کو نقصان کم پہنچتا ہے جس سے خون کے بلاک ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اس موقع پر مدد شاہ، عدنان علی، علی ملک، نعمان کمبوہ، رانا اسد،عمر عثمان قادری، الطاف احمد، حماد گل، مہتاب، وسیم، قاری وسیم، عمر بلال، داود جٹ، سلیم لعل، محمد مبشر و دیگر شریک تھے
0 Comments