Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے پولیو کے خاتمے کےلیے آگہی سیمینار

Awareness seminar on polio eradication in collaboration with UNICEF Pakistan at Okara University.

Awareness seminar on polio eradication in collaboration with UNICEF Pakistan at Okara University
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی میں یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے پولیووائرس کے خاتمے کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں یونیسیف سے فرقان شبیر اور احمد سیروش اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے تیمور عبداللہ کے علاوہ دیگر مقررین نے پاکستان میں پولیو کیسز کی موجود صورت حال، پولیو ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے مختلف ابہامات اور ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلیے ممکن اقدامات پہ بحث کی۔ سیمینار میں اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
سیمینار کی صدارت انسٹیٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ زووالوجی کے ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پبلک ہیلتھ کے اہم مسائل اور موضوعات پہ سائنسی اور علمی مباحث کےمواقع فراہم کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیےحکومت کی جانب سے کی جانے والے کاوشوں میں بھرپور تعاون کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں ہرسال 14 جون کو عطیہ کرنے کا دن منایا جاتا ہے

 
فرقان شبیر نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ مقامی آبادیوں میں پولیو ویکسین سے متعلق پائے جانے والے ابہامات کے خاتمے اور لوگوں میں اس بیماری سے بچاو کےلیے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کےلیے مہم چلائیں۔ 
یونیسیف پاکستان کے مطابق پاکستان ابھی تک دنیا کے ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں پہ پولیو وائرس موجود ہے۔ دوسرے دو ممالک میں افغانستان اور نائجیریا شامل ہیں۔ پاکستان میں پولیو مکاو مہم 1994 میں شروع کی گئی اور تب سے لے کر اب تک پولیو کے سالانہ کیسز 20،000 سے کم ہو کر آٹھ کی شرح پہ آ گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent