Successful operation of Punjab Police arrested the main accused of allegedly raping a pregnant woman from Muzaffargarh district.
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پولیس کی کاروائی حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ منٹھار کے علاقہ میں چک 128 پی کے رہائشی امجد فاروق نے پولیس کوتحریری درخواست دی کہ اس کی بہن (ص) کی شادی ڈیڑھ سال قبل چک 131 پی کے رہائشی علی رضا سے ہوئی اور وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی جس کا دیور اور بہنوئی کا حقیقی بھائی حمزہ ذاکر جو کہ میری بہن پر بری نظر رکھتا تھا نے اپنے ایک دیگر ساتھی کے ہمراہ مسلح ہوکر گھر میں اکیلی (ص) بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا اس سلسلہ میں برادری طور فیصلہ کا کہا گیا لیکن نہ ہو سکا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور ملزم کو ٹریس کر کے ضلع مظفر گڑھ سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
0 Comments