Seraiki Waseeb politicians should stop drama, farmer leaders
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، تحصیل خان پور کے رہنما سردار سعید احمد خان چانڈیہ، سلیم مجید ڈوگر نے کہا ہے کہ حکمران اور سرائیکی وسیب کے سیاستدان ڈرامے بازیاں بند کریں سرائیکی وسیب کی ششماہی نہروں کی مسلسل بندش معاشی ڈاکہ زنی ہے اس ڈاکہ زنی پر خاموش شریکِ جرم یا پھر غلام ہونے کا ثبوت ہے سرائیکی وسیب بلخصوص ضلع رحیم یارخان کے کسانوں کا معاشی قتل ناقابل برداشت ہو چکا ہے سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر سیاست دان کسانوں کے ساتھ مل کر آواز اٹھائیں اور سڑکوں پر آئیں مہنگی بجلی، مہنگا ڈیزل، مہنگی کھادیں کسانوں کو کھا چکی ہیں سینکڑوں کلومیٹر سرائیکی وسیب کے سینے سے پانی گزر کر آگے جا رہا ہے لیکن سرائیکی وسیب کی ششماہی نہروں کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا جو کہ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے ہم اس استحصالی سوچ اور کسان دشمن رویوں کی پُرزور مذمت کرتے ہیں سعید احمد چانڈیہ نے کہا کہ چار روز قبل پانی کی خوشخبریاں سنانے والے بتائیں کہ ضلع رحیم یارخان پر حکمرانوں نے جو 18000کیوسک پانی کی مہربانی کی ہے وہ پانی انڈیا سے آرہا ہے یا افغانسان سے کیا وجہ ہے کہ نہر پنجند کا پانی مزید کم ہو گیا ہے
0 Comments