Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ مویشی منڈی کے خریداری پوائنٹس پر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

Karuna SOPs should be strictly enforced at Okara Cattle Market shopping points: Deputy Commissioner Zahid Pervez Warraich

Karuna SOPs should be strictly enforced at Okara Cattle Market shopping points: Deputy Commissioner Zahid Pervez Warraich
اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں اور سیلز پوائنٹس پر خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں پر انسداد کرونا ایس او پیز اور کانگو سے بچاوَ کے حفاظتی اقدامات ہر صورت میں کئے جائیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے مویشی منڈیوں میں ماسک کی پابندی کروائی جائے اور لوگوں کو مفت ماسک فراہم کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے مویشی منڈی اوکاڑہ اور رینالہ خورد کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقرنین ،اسسٹنٹ کمشنر راشد نعمت ،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ ،سی ای او بلدیہ عمر نسیم ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز بھی ان کے ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیں : این سی او سی نے عیدالاضحی سےمتعلق ہدایات جاری کردیں 

ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں داخلی اور خارجی راستوں کو علحیدہ علحیدہ کرنے سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھانے رات کے وقت اضافی لائٹس لگانے اور مویشی منڈی کے اندر لگائے گئے کیمپوں میں بھی لائٹنگ کی ہدایت کی انہوں نے لوگوں کے لئے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی ،بیٹھنے کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی صورت میں منڈی سے پانی کے نکاس کے لئے ایکشن پلان بنایا جائے اور اقدامات کو ان کو ابھی سے حتمی شکل دی جائے اور پلان بنا کر ڈیوٹیاں لگا دی جائیں انہوں نے مویشی منڈیوں اور سیلز پوائنٹس پر صفائی کے عملہ کی تین شفٹوں میں ڈیوٹی کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ عید الا لضحی کے موقع پر لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں شہروں کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent