Ticker

6/recent/ticker-posts

Every year we become silent watching the dance of death, singer Gulnaz Bano Jatti

ہم ہرسال موت کا رقص دیکھ کر خاموش ہوجاتے ہیں، گلوکارہ گلناز بانو جٹی

ہم ہرسال موت کا رقص دیکھ کر خاموش ہوجاتے ہیں، گلوکارہ گلناز بانو جٹی

احمد پور شرقیہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ہرسال ہمارے وسیب میں سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے جانور گھر مال اور زمینیں سب تباہ و برباد ہوجاتے ہیں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں آمدو رفت کے راستے ختم ہوجاتے ہیں غرض تباہی کے سوا کچھ باقی نہیں رہتا اور ہم ہر سال موت کا رقص دیکھ کر خاموش ہوجاتے ہیں معروف سرائیکی گلوکارہ گلناز بانو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے کبھی اس بارے سوچنا تک گوارا نہیں کیا کہ جو لوگ گھر سے بے گھر ہوگئے ہیں یا جن کی قیمتی جانیں چلی گئی ہیں ان کے ورثاء کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ایک طرف لاشیں، منہدم مکانات، بے گھر لاکھوں لوگ بھوک سے بلکتے بچے، سیلاب میں بہتے مویشی، تباہ ہوتی فصلیں ، آہیں، سسکیاں ، بے سرو سامانی تو دوسری طرف سیلاب کی تباہ کاریوں نے بہت سی معصوم زندگیوں کے چراغ گل کر دیے ہیں متاثرین دانے دانے کے لیے مجبور ہو چکے ہیں

انہوں نے کہا کہ کیا جہاں ہرسال سیلاب تباہی کرتا ہے وہ علاقے پاکستان کے نہیں ہیں؟ کیا ان نقصان ہمارا نقصان نہیں؟ کیا ان کا دکھ ہمارا دکھ نہیں؟ جن کے پاس عام حالات میں بھی دو وقت کی روٹی کے لیے جان لالے پڑے ہوتے ہیں وہ اب کس حال میں ہونگے؟ انہیں کس بات کی سزا مل رہی ہے؟ اس لیے کہ وہ غریب انسان ہیں محنت مزدوری کرنے والے پاکستانی ووٹر ہیں ان کا پاکستان پر کوئی حق نہیں؟ ایسے ہی ہرسال وہ اپنی جان و مال سے ہاتھ دھوتے رہیں گے کیونکہ ان کے نصیب میں ظالم حکمرانوں اور وسیبی سیاستدانوں نے یہی لکھ دیا ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پوجا دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent