Ticker

6/recent/ticker-posts

Farmers' protest against adding illegal tax to electricity bills, siege of WAPDA offices, Kasur, Multan, Pakpattan road block, announcement of non-payment of electricity bills.

بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکس شامل کرنے پر کسانوں کا احتجاج واپڈا دفاتر کا گھیراو قصور ملتان پاکپتن روڈ بلاک بجلی بل ادا نہ کرنے کا اعلان

Farmers' protest against adding illegal tax to electricity bills, siege of WAPDA offices, Kasur, Multan, Pakpattan road block, announcement of non-payment of electricity bills.

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے)اوکاڑہ اور دیپالپور میں بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکس شامل کرنے پر کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا کسان اتحاد  سے وابستہ سینکڑوں کسانوں کا احتجاج واپڈا دفاتر کا گھیراو قصور ملتان اور پاکپتن روڈ بلاک بجلی بل جلا ڈالے کسانوں کا احتجاجی طور پر بجلی بل ادا نہ کرنے کا اعلان

اوکاڑہ اور دیپالپور میں ٹیوب ویلوں کے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار اور فیول ایڈجسٹمنٹ شامل کئے جانے پر کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا کسان اتحاد خالد حسین باٹھ گروپ سے وابستہ سینکڑوں کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو رضوی چوک مدینہ چوک اور پاکپتن چوک سے ہوتی ہوئی واپڈا دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی کسانوں نے پاکپتن قصور ملتان اور اوکاڑہ روڈ بلاک کرکے واپڈا دفاتر کا گھیراو کیا کسانوں نے احتجاجی طور پر بجلی بل جلا ڈالے اور ناجائز ٹیکسوں کی واپسی تک بجل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا

کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھاد بیج سمیت زرعی مداخل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والا شعبہ زراعت تباہی کی جانب گامزن ہے, کسانوں کی کمر توڑ دی گئی ہے حکومت ناجائز ٹیکس فوری واپس لے ورنہ کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے اور قومی اسمبلی کا گھیراو کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر میں واپس آئیں گے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent