اوکاڑہ زیر تعمیر پانچ منزلہ پلازہ کی پانچویں منزل کا لینٹر گرنے سےمتعدد گھروں کی چھتیں گرگئیں
اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، مرزا محمد بلال صابر سے) جندراکہ روڈ صدر گوگیرہ اوکاڑہ میں زیر تعمیر پانچ منزلہ پلازہ کی پانچویں منزل کا لینٹر گرگیا جس سے ملحقہ گھروں کو شدید نقصان پہنچا متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں ایک شخص سر میں اینٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی رورل ہیلتھ سنٹر میں داخل کرا دیا گیا تقریباً 20 فٹ چوڑائی اور 50 سے 60 فٹ لمبائی پر مشتمل اس پلازہ کو آبادی کے اندر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی تعمیر کے دوران پہلے ہی ملحقہ مکانوں میں رہنے والے مکین خوف کا شکار تھے زیر تعمیر پلازہ کا ملبہ اور سامان سڑک پرہونے کی وجہ سے جندراکہ روڈ پر ٹریفک کو گذرنے میں بےحد مشکلات کا سامنا ہے مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی این او سی دینے والے محکمہ کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے۔
0 Comments