Ticker

6/recent/ticker-posts

The fugitive husband involved in the murder of his wife was arrested by the police

بیوی کے قتل میں ملوث مفرور شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

The fugitive husband involved in the murder of his wife was arrested by the police

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک قاتل اشتہاری مجرم شوہرکو گرفتار کر لیا، روشن ارائیں نے ڈیڑھ سال قبل اپنی بیوی روبینہ کو تشدد کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کر کے نعش تالاب میں پھینک دی تھی اور فرار ہو گیا تھا

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ زیر تعمیر پانچ منزلہ پلازہ کی پانچویں منزل کا لینٹر گرنے سےمتعدد گھروں کی چھتیں گرگئیں

تفصیل کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سال قبل پولیس کو پکار 15 پر اطلاع ملی کہ ایک گندے پانی کے تالاب میں ایک عورت کی نعش تیر رہی ہے جس پر سب انسپکٹر عبدالقادر سگو نے موقع پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے پایا کہ روبینہ کا خاوند گھر سے غائب ہے جس پر پولیس نے روبینہ کے خاوند روشن ارائیں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن وہ ڈیڑھ سال سے مفرور اشتہاری مجرم چلا آرہا تھا ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ جام آفتاب احمد نے تفتیشی آفیسر عبدالحمید و دیگر ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سفاک قاتل اشتہاری مجرم شوہر کو کامیاب چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent