Ticker

6/recent/ticker-posts

Hujra Shah Moqim: Armed robbers entered the house by jumping over the wall and stole valuable mobile phones along with cash and gold ornaments and escaped.

حجرہ شاہ مقیم : مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے نقدی طلائی زیورات سمیت قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار

Hujra Shah Moqim: Armed robbers entered the house by jumping over the wall and stole valuable mobile phones along with cash and gold ornaments and escaped.

حجرہ شاہ مقیم (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقہ اڈا فخر ٹاون میں گزشتہ رات 15 سے 20 کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی یلغار دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے گھر میں موجود اکیلی عورتوں بچوں کو باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تفصیل کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقہ اڈا فخر ٹاون میں معروف سیاسی رہنما چوہدری اورنگ زیب چیئرمین تحریک اتحاد پاکستان کے ڈیرہ سے چند قدم کے فاصلے پر شمیم بی بی کے گھر گزشتہ رات 15 سے 20  نامعلوم افراد کی یلغار دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا عورتوں اور بچوں کو رائفلوں کے بٹ مارتے رہے ڈاکؤوں نے گھر سے نقدی 2 لاکھ روپے اور طلائی زیورات سمیت قیمتی ٹچ موبائل 3 عدد بھی مع سم بھی اٹھا لیے اہل خانہ کی چیخ وپکار سن کر اہل محلہ کے آگئے جنہیں دیکھ کر ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے متاثرہ شمیم بی بی نے اس وقوعہ کی اطلاع کے بارے تھانہ صدر دیپال پور میں تحریری درخواست دی ہے مگر پولیس اپنے روایتی انداز کے مطابق خاطر خواہ میں نہ لاتے ہوئے ہماری درخواست پر کاروائی تو درکنار موقع پر آنا تک گوارہ نہ کیا کاروائی کرنے سے بھی گریزاں ہے جس پر میری وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے اپیل ہے ہمارے ساتھ ہونے والے اس سنگین واقعہ پر نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم  دیا جائے

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان انتظامیہ نے بارشوں، رودکوہیوں سے ہونے والی تباہی و نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent