Ticker

6/recent/ticker-posts

Dera Ghazi Khan administration said rains, rivers and mountains A preliminary report of the destruction and damages was issued

ڈیرہ غازی خان انتظامیہ نے بارشوں، رودکوہیوں سے ہونے والی تباہی و نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی

ڈیرہ غازی خان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، شیخ عظمت علی) ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ نے 25 جولائی تا 20 اگست کے دوران بارشوں اور رودکوہیوں سے ہونیوالی تباہی اور نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے حالیہ بارشوں کے دوران ضلع بھر میں 342 مواضعات اور بستیاں، 80 یونین کونسلیں سیلابی پانی سے متاثر ہوئیں رودکوہیوں کے پانی سے 6 لاکھ 99 ہزار 502 افراد براہ راست آفت کا شکارہوئے 14 لاکھ 81 ہزار 361 ایکڑ رقبہ بھی متاثر ہوا،سیلابی پانی سے 58 ہزار 593 مکانات تباہ ہوئے 25 جولائی تا 13 اگست کے دوران تحصیل ڈیرہ غازیخان، تونسہ، کوٹ چھٹہ، کوہ سلیمان میں 242 بستیاں اور مواضعات زیر آب آئے 53 یونین کونسلز جبکہ ایک لاکھ 48 ہزار 906 لوگ متاثر ہوئے تین لاکھ 23 ہزار 438 ایکڑ رقبہ سیلاب کی زد میں آیا اور 13320 مکانات تباہ ہوئے 14 تا 20 اگست کے دوران تحصیل ڈیرہ غازیخان کی سات بستیاں،تونسہ کی51، کوٹ چھٹہ کی نو جبکہ کوہ سلیمان کی33 بستیاں اور ستائیس یونین کونسلز براہ راست متاثر ہوئیں جن سے 1157923 ایکڑ رقبہ اور 45273 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent