Ticker

6/recent/ticker-posts

خواب میں پھول دیکھنے کی تعبیر

Interpretation of seeing flowers in a dream?

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پھوڑے دیکھنے کی تعبیر

پھول دیکھنا : فرزند دوست ملے کم ہمت ہو مگر خوش نصیب ہوگا

پھول توڑنا : عہد توڑے گا مالی نقصان ہوگا

پھول گھر میں دیکھنا : گھر میں پھول کا پودا یا درخت دیکھے تو دلیل ہے کہ شادی کرکے دلہن گھر لائے گا

پھول بنفشہ دیکھنا : عورت سے فائدہ ہوگا مال و زر پائے گا اولاد پیدا ہوگی

پھول بے موسم دیکھنا : کچھ تکلیف اور پریشانی ہوگی

پھول چنبیلی کا دیکھنا : خواب میں چنبیلی وقت پر دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر چنبیلی درخت سے دور ہے تو غم و دکھ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے دلیل ہے کہ ان میں گفتگو پیدا ہوگی اور اگر چنبیلی کا پھول درخت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہوگا یا اس کو تھوڑی چیز ملے گی

پھول بنفشہ اکھاڑنا : اگر عورت اکھاڑ کر مرد کو دے تو طلاق لے گی اور کوئی دے تو جدائی ہوگی

پھول گلاب کا دیکھنا : لڑکا ذی وقار پیدا ہوگا اہل و عیال سے آرام پائے گا یا لڑکی بیاہ لائے گا

پھول مرجھایا دیکھنا : اولاد کا غم دیکھے گا اگر درخت مرجھایا ہوا دیکھے تو خاندان کا غم دیکھے گا

پھول نرگس کا دیکھنا : فرزند خوبصورت پیدا ہوگا یا حسینہ عورت ملے گی

پھول یاسمین کے توڑنا : اگر مرد توڑے تو نقصان اٹھائے گا اگر عورت توڑے تو مرد سے ناچاقی ہوگی طلاق ہونے کی نشانی ہے

پھول سفید دیکھنا : عزت مرتبہ اور دولت ملنے کی دلیل ہے

پھولوں کا ہار پرونا : خوبصورت کنواری لڑکی سے شادی کرنے کی دلیل ہے

یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ : آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent