Ticker

6/recent/ticker-posts

Qal Khwani of farmer leader Malik Allah Nawaz Manik was performed and social and political personalities specially participated

کسان رہنماء ملک اللہ نواز مانک کی قل خوانی ادا کردی گئی سماجی و سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی

Qal Khwani of farmer leader Malik Allah Nawaz Manik was performed and social and political personalities specially participated

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک ملنسار، صاحب استقامت، صاحب کردار انسان تھے زراعت اور کسانوں کے لیے انہوں نے زندگی کے آخری دم تک اپنی بے لوث جدوجہد کے سفر کو جاری رکھا محنت کرنے والے ہاتھ اور دوسروں کےکام آنے والے لوگ عظیم انسان ہوا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام  کے صوبائی رہنما علامہ عبدالرؤف ربانی، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے ملک اللہ نواز کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ عبدالرؤف ربانی نے مزید کہا کہ ملک اللہ نواز مانک کسانوں کے لیے ڈٹ جانے والا ایک سچا اور کھرا کسان رہنما تھا سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم محمد ارتضی ہاشمی  کہا کہ ملک اللہ نواز مانک ایک روا دار اور جی دار آدمی تھا ببانگ دُہل حق اور سچ کہنے والا انسان تھا علامہ ارشد حسین، قاری فاروق احمد نے نے موت کی حقیقت، دنیا کی بے ثباتی پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اور اللہ کے رسول کا فرمان اور فرمانبرادری ہی ہمارے لیے نجات کا باعث ہے سابق ناظم و ڈسٹرکٹ اپوزیشن لیڈر سردار نذیر احمد خان چانڈیہ نے کہا کہ ملک اللہ نواز مانک کی وسیبی اور کسانوں کے حوالے سے خدمات ضلع رحیم یارخان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں ایک دانشور اور یاروں کا یار انسان تھا سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ ملک اللہ نواز مانک بہت خوبیوں والا صُلح جُو قسم کا ہمارا دوست تھا ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی و کسان رہنما جام احمد ستار لاڑ نے کہا کہ حاجی اللہ نواز مانک اپنی ذات میں ایک انجمن تھا احباب اور تنظیموں کو باہم جوڑنے والا آدمی تھا انسانوں کے مسائل کو، اجاگر کرنے اور حل کروانے کے لیے اپنے آپ کو زنجیروں جکڑنا ہر زمیندار و نمبردار کے بس کا روگ نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور شان و شوکت سے منایا گیا

 کسانوں کی خاطر انہوں نے اپنی ذات اور سٹیٹس سے بالاتر ہوکر جدوجہد کی ہے جو ان کی عظمت کی بڑی گواہی ہے بزم فرید کے مظہر سعید گوپانگ نے کہا کہ ملک اللہ نواز مانک ایک صاحب علم اور باذوق قسم کا بہت پیار کرنے والا کسان زمیندار تھا قاری غلام محمد ربانی نے کہا کہ ہم اپنے بڑے بھائی ملک اللہ نواز مانک کی طرح زراعت اور کسانوں کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے سفر میں احباب کے ساتھ پوری شریک رہیں گے سب سے پہلے مخدوم محمد ارتضی ہاشمی، علامہ عبدالرؤف ربانی، جام ایم ڈی گانگا نے باہم مل کر ملک اللہ نواز مانک کے بڑے صاحبزادے ملک ارشد نواز مانک کی دستار بندی کرائی سردار نذیر احمد خان چانڈیہ، جام عبدالستار لاڑ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال نے بھی کسانوں اور سرائیکی وسیب کی جانب سے مرحوم کے صاحبزادے کی دستاربندی کرائی روایتی طور مانک برداری اور دیگر احباب نے بھی ملک ارشد نواز کی دستار بندی کرائی قل خوانی کے اجتماع میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے ملک اللہ نواز مانک کے برادران ملک حسنین احمد مانک، ملک احمد حسن مانک، قاری غلام محمد ربانی، صاحبزادگان ملک ارشد نواز مانک، ملک مظہر نواز مانک، غضنفر نوازمانک، ملک مدثر نواز مانک سے اظہار تعزیت کیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent