Ticker

6/recent/ticker-posts

Like the rest of the country, the 75th Independence Day of Pakistan was celebrated with great enthusiasm and grandeur in Okara district.

ملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور شان و شوکت سے منایا گیا

Like the rest of the country, the 75th Independence Day of Pakistan was celebrated with great enthusiasm and grandeur in Okara district.

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) ضلع بھر میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملی جوش جذبے اور شان و شوکت سے منایا گیا مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ تھے انہوں نے ضلعی صدر ق لیگ میاں عبد الرشید بوٹی، چوہدری محمد اشرف، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ز اور ان کے نمائندوں، سرکاری افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اکابرین پاکستان اور ہمارے اسلاف نے وطن عزیز کو حاصل کرنے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں انہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا پاکستان میں محبت ، امن ، بھائی چارے، رواداری اور برداشت کے جذبوں کو پروان چڑھانا ہر شخص کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک حساس، خوشحال ،مضبوط اور ذمہ دار قوم کے طور پر دنیا میں پہچانے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کی روشنی میں آگے بڑھانا ہے اور علامہ اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیر کو شکل دینی ہے ہمیں آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا جو بھارتی ظلم و ستم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ہم حق ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور آج کا دن اس نعمت کی قدر اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کا دن ہے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ایمان اتحاد اور تنظیم کے فرمان کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی بہترین صلاحیتں پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کریں گئے مظلوم کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد جاری رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی نعمت کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دیتی آئی ہیں ہمارے لیے بھی آزادی سب سے اہم ہے میں دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال میں اس بات کا ادراک کرنا ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کا حصہ بنیں گے علم حاصل کریں گے میں اپنے آپ کو اس قابل بنانا ہے کہ ہم ہر میدان میں سرخرو ہوں

انہوں نے کہا کہ میں یہ سوچنا ہے کہ ہم پاکستان کو کیا دے رہے ہیں یہی جذبہ ہر پاکستانی میں موجود ہو تو وطن عزیز کو قوموں کی برادری میں سرفراز ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ سمیت تمام حاضرین نے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کے پرچم بھی لہرائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی و سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت میں ثابت قدم رہنے اور ان کی کامیابی کے لئے دعا کروائی قبل ازیں ضلع بھر میں 14 اگست کی صبح کا آغاز نماز فجر کے بعد پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا

سکاوَٹس ،ایلیٹ فورس، پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ اور مہمان گرامی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشد نعمت کھوکھر ،میاں عبد الرشید بوٹی، چوہدری محمد اشرف نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں پودے لگائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے بچوں میں 1500 پودے تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی کے زیر اہتمام جشن آزادی، شجر کاری مہم میں طالب علموں اور تقریب کے شرکاء کو مفت پودے بھی فراہم کئے گئے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پھانسی دیکھنے کی تعبیر

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے مہمانوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا تقریب کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑاءچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور جشن آزادی کے موقع پر ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent