ملک کے بیشتر شہروں میں ریلوے آپریشن بھی معطل کردیا گیا
لاہور ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی کےلیے ٹرین آپریشن نہیں چلے گا پشاور سے چلنے والی ٹرین بھی ملتان تک محدود رہے گی جب کہ خانپور سے حیدرآباد تک ریلوے آپریشن معطل رہے گا ملک کے بیشتر شہروں میں ریلوے آپریشن بھی معطل ہوگیا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسافروں کی زندگیاں اہم ہیں اسی لیے ریلوے آپریشن فوری معطل کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے آپریشن معطل کرنے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ریلوے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایم ایل ون کا کچھ حصہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایم ایل ون پر مسافر گاڑی کا آپریشن جزوی طور پر معطل کررہے ہیں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کی زندگی اہم ہے اسی لیے ریلوے آپریشن فوری طور معطل کررہے ہیں کیوں کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں ریلوے سے متعلق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ریلوے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
0 Comments