Ticker

6/recent/ticker-posts

The court ordered to pay 63 lakhs to the next of kin of a woman who died in a collision between a rickshaw and a car.

عدالت نے رکشہ اور گاڑی میں تصادم میں جاں بحق ہونیوالی خاتون کے ورثاء کو 63 لاکھ ادا کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) کراچی سٹی کورٹ کی سیشن کورٹ نے کار کی ٹکر سے رکشے میں سوار خاتون کی موت کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈرائیور رمیش کمار کو 63 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔

سیشن کورٹ نے رکشہ میں سفر کرنے والی خاتون کو ٹکر مار کر ہلاک کرنے والی کار کے ڈرائیور کو متاثرہ خاندان کو 63 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔.

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ رقم ہرجانہ کے طور پر دی جائے تاہم ورثاء کا 1 کروڑ 43 لاکھ روپے کا دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 1 کروڑ 43 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ناجائز ہے کیونکہ متوفی ملازمت پیشہ خواتین نہیں تھی۔

شواہد کے مطابق رمیش کمار بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہا تھا۔ تصادم رمیش کمار کی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوا۔ مدعا علیہان کو متعدد نوٹس بھیجے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ہرجانے کا دعویٰ 1 کروڑ 43 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ جمع کرایا تھا ملزم کے پاس ڈرائیورنگ کا لائسنس بھی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پھنسی دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent