Ticker

6/recent/ticker-posts

Bills for agricultural tube wells in flood prone areas should be waived

سیلاب زدہ علاقوں کے زرعی ٹیوب ویلز کے بل معاف کیے جائیں


رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے ) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے سرائیکی فاؤنڈیشن پاکستان کے سیلاب زدگان امدادی کارواں کے امیر محمد اظہر مراد اور پاندھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آزمائش کے ان ایام میں مصیبت زدہ عوام کی مدد کرنے والے لوگوں اور تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے دراصل معاشرے میں باہمی احساس کی دولت ہی بڑی نعمت ہے ایس ایف پی کے چیئرمین محمد اظہر مراد، عالمگیر خان اور محمد عباس شاہ نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ہمیں اپنا حصہ اور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے حکومت ریلیف اور بحالی کے لیے اب ٹھوس اقدامات کرے عوام خاص طور پر زراعت اور کسانوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیے بغیر بحالی مشکل ہے یقینا حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں نے زراعت، کسانوں اور زرعی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جام ایم ڈی گانگا، جام راشد مجنوں گانگا، رفیق چولستانی، جام سلیم سعیدی، نازک فریدی نے کہا کہ کسانوں کی تباہ ہونے والی فصلات کا ازالہ کیا جائے نئی فصلوں خاص طور پر گندم، سبزیات وغیرہ کی کاشت کے لیے بلاسود ایمرجنسی قرضے جاری کیے جائیں سیلاب زدہ علاقوں کے زرعی ٹیوب ویلز کے بل معاف کیے جائیں گندم کی کاشت کے لیے مفت بیچ فراہم کیا جائیں کسانوں کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے کھادوں کے ریٹ براہ راست کم کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پیاس دیکھنے کی تعبیر

 جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک سے سیلاب زدگان کےلیے ملنے والی اور اکٹھی کی جانے والی امداد کو شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچایا جائے اس سے فوری غذائی اور دوائی ضروریات کے ساتھ ساتھ عوام اور کسانوں کی بحالی کے اقدامات پر خرچ کیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد محتاجی کی زندگی سے باہر نکل کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں جعلی متاثرین اور فرمائشی و چہیتے متاثرین پر رقم لوٹانے سے سختی سے گریز کیا جائے کرپٹ عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent