اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان کی طرف سے مرکزی چیئرمین بابو محمد سچل مہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان کی طرف سے مرکزی چیئرمین بابو محمد سچل مہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین بابو محمد سچل مہر، ضلع ملتان کے صدر الحا ج زاہد مقصود احمد قریشی، سنئیر نائب صدر میاں وقاص فرید احمد قریشی، جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ ملک عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لاکھوں مسلمان مرد وزن بچوں اور بزرگوں کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا
اتحاد امن کمیٹی پاکستان آئین پاکستان کے تحفظ اور ملکی استحکام کے لیے تمام اداروں کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کردار ادا کررہی ہے اتحاد امن کمیٹی پاکستان نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے اور علم وآگاہی کے ذریعے منفی سوچ کو ختم کرکے مثبت سوچ کو پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں اتحاد امن کمیٹی پاکستان آئین پاکستان میں رہ کر خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوے ہے
اتحاد امن کمیٹی ملک میں ایک دوسرے کے مقدسات اور متفقات کے ساتھ رہنے اور باہمی احترام کا پیغام دیتی ہے اتحاد امن کمیٹی خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے بھی آواز اٹھاتی ہے اتحاد امن کمیٹی پیغام پاکستان اور نیشنل ایکشن پلان سے بھی لوگوں کو آگاہی دے رہی ہے
0 Comments