Ticker

6/recent/ticker-posts

According to the vision of the Government of Punjab, Department of Industries, Prices, Weights and Measures, Punjab is in charge of supplying the goods by weight to the general public at fixed rates

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عام عوام کومقررہ نرخوں پرپورے وزن کے ساتھ اشیاء خوردونوش کر فراہمی کے لیے محکمہ انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میرز پنجاب سرگرداں

حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عام عوام کومقررہ نرخوں پرپورے وزن کے ساتھ اشیاء خوردونوش کر فراہمی کے لیے محکمہ انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میرز پنجاب سرگرداں

اوکاڑہ (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی سے) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عام عوام کومقررہ نرخوں پرپورے وزن کے ساتھ اشیاء خوردونوش کر فراہمی کے لیے محکمہ انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میرز پنجاب سرگرداں ڈائریکٹر جنرل (انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میرز) پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ تین سالوں میں ڈسٹرکٹ آفیسرز(آئی پی ڈبلیو ایم) و سپیشل مجسٹریٹس اشیا ء خوردوںوش کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے 225703 گودام دوکانات جس میں چکن شاپس ،ہوٹلز، کریانہ شاپس، دودھ /دہی اور پیٹرول پمپس وغیرہ کو چیک کیا اور اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 1456 دوکانداروں کو مبلغ 3کروڑ، 72 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ کیا

سمری ٹرائل سے انکاری افراد کے خلاف 526 ایف آئی آردرج کروائی گئیں جبکہ  1176 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا اور 247 گودام/دوکانات کو سیل کیا گیا محکمہ انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میرز پنجاب کے آفیسرز نہایت جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام سے رہے ہیں اور اپنے محکمے کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں نہایت کردار ادا کر رہے ہیں اور اگر تمام آفیسرز اپنے فرائض اس طرح ادا کرتے رہیں تو اس پر فتن دور میں عام عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف پہنجایا جا سکتا ہے امید کی جاتی ہے کہ آئندہ بھی محکمہ انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میرز پنجاب کے آفیسرز اسی محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنا کام جاری رکھیں گے اور عوام کومقرر کردہ نرخوں پر پورتے وزن کے ساتھ اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent