Ticker

6/recent/ticker-posts

Farmers reached Islamabad for a peaceful protest on September 21, district president of Pakistan Kisan Etihad Abdul Jalil Bandisha.

کسان 21 ستمبرکو ہرحال میں پرامن احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچیں، ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد عبدالجلیل بندیشہ

کسان 21 ستمبرکو ہرحال میں پرامـن احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچیں، ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد عبدالجلیل بندیشہ

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پاکستان کسان اتحاد کے قائم مقام ضلعی صدر عبدالجلیل بندیشہ کی قیادت میں کسانوں کا ایک قافلہ 21ستمبر کو ہونے والے کسان احتجاج و دھرنہ میں شرکت کرے گا عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے دئیے جانے والے دھرنے سے کسان اس وقت تک نہیں اٹھیں گے جب تک حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرکے حل نہیں کرے گی زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کا ٹیرف ریٹ اور کھادوں کے ریٹ کم کیے جائیں. نام نہاد سبسڈی کے ڈرامے بند کرکے کسانوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف پہنچایا جائے سیلاب زدہ علاقوں میں نہروں اور کھالہ جات کی بحالی اور آئندہ فصلات کی کاشت کے لیے کسانوں کو مالی طور پر سپورٹ کیا جائے عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ کسان اتحاد کے مجاہد قسم کے ضلعی صدر اور وفادار دوست ملک اللہ نواز مانک کی وفات کے صدمے نے ہمیں نڈھال کر دیا ہے لیکن ہم حوصلہ اور ہمت ہارنے والے نہیں ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پینا دیکھنے کی تعبیر

ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کی رہنمائی و قیادت میں ہم کسان حقوق جدوجد اور مشن کو جاری رکھیں گے کسانوں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کسانوں 21ستمبر کو کسان ہزاروں کی تعداد میں پراـن احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent