Government should take concrete steps to protect Wasib from the floods of the River Kohi every year, Rana Sajjad Ahmed, Allama Hussain Ahmed, Jam MD Gaanga
وسیب کو ہر سال آنے والے رود کوہی سیلاب سے بچانے کے لیے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیے، رانا سجاد احمد، علامہ حسین احمد، جام ایم ڈی گانگا
رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری ) مصطفائی فورم انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر اور مصطفائی ویلفیئر فانڈویشن پاکستان کے چیئرمین الحاج رانا سجاد احمد مصطفائی نے الحبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ حسین احمد سعیدی اور گانگا ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مصطفائی خدمت گاروں کے ذریعے سیلاب زدگان کی خدمت کا پہلا مرحلہ اللہ کے فضل و کرم سے مکمل کر لیا ہے فیز ون میں پکا پکایا کھانا، راشن، کپڑے، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپ وغیرہ شامل تھے تباہ حال سیلاب زدگان کو سہارا فراہم کرنا اور ان کی بحالی میں مدد علاوہ سیلاب زدہ علاقوں میں شہید ہونے والی مساجد اور مدارس کی تعمیر ہمارے دوسرے فیز کا اہم ترین حصہ ہے علامہ حسین احمد سعیدی، ساؤتھ پنجاب سرائیکی وسیب میں فلڈ ریلیف انچارج عالمگیر خان اور دیگر مقامی احباب کی مدد سے ہم عنقریب اس پراجیکٹ پر کام کرنے جا رہے ہیں علامہ حسین احمد سعیدی نے کہا کہ احساس اور جذبہ مل کر بڑے بڑے کام کرتے ہیں احساس کی دولت اللہ تعالی کی بڑی دین ہے ہم اپنے تمام ڈونرز صاحبان کے بے مشکور اور ان کے لیے دعاگو ہیں ہم ان کی معاونت سے کارِخیر کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے
جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ مصطفائی خدمت گاروں کی سیلاب زدگان کے لیے خدمات اور مساجد و مدارس کی تعمیر کرانے کا فیصلہ اور پراجیکٹ یقینا قابل تعریف ہیں سرائیکی وسیب کے عوام کو ہر سال آنے والے رود کوہی سیلاب سے بچانے کے لیے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیے رود کوہی ڈیمز اور رودکوہی واٹر چینل نہریں بچاؤ کے لیے وقت کی اشد ضرورت ہے ایم این ایز اور ایم پی ایز اسمبلیوں میں اس اہم مسئلے پر آواز اٹھائیں اور فنڈز منظور کروا کر اسے حل کروائیں
0 Comments