Ticker

6/recent/ticker-posts

Murderer arrested in important murder case, murder instrument and other evidence recovered, police

اہم مقدمہ قتل میں قاتلہ گرفتار آلہ قتل و دیگر شواہد برآمد، پولیس

اہم مقدمہ قتل میں قاتلہ گرفتار آلہ قتل و دیگر شواہد برآمد، پولیس

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے ) تھانہ شیدانی پولیس اہم مقدمہ قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا آلہ قتل برآمد کاروائی جاری، ترجمان پولیس کے مطابق تقریباً بیس روز قبل تھانہ شیدانی کے علاقہ میں (ث) نامی خاتون کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا گیا تھا

جس کی بابت پولیس ایمرجنسی پکار 15 پر اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شیدانی شبیر احمد، سب انسپکٹر شبیر احمد کھوسہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا تھا جس میں پی ایف ایس اے اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمز کو کال کر کے موقع سے شہادتیں محفوظ کی گئیں اور دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی

یہ بھی پڑھیں : بصد شکریہ وی سی اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

تفتیش و تحقیقات کے دوران (ف) نامی خاتون کے ہاتھوں (ث) کا قتل ہونا سامنے آیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ملزمہ نے جرم تسلیم کرتے ہوئے آلہ قتل کلہاڑی اور اپنے خون آلود کپڑے برآمد کروا دئیے جن کو حسب ضابطہ پولیس نے الگ الگ فردات بناتے ہوئے قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کی جبکہ تفتیش میں قتل کے دوران (ش) نامی خاتون کی ملزمہ (ف) کے ہمراہ موجودگی پائی گئی جو کہ عبوری ضمانت پر ہے جسے تصفیہ ضمانت پر حراست میں لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس مقدمہ قتل کے سلسلہ میں پولیس حسب ضابطہ کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پیغمبر دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent