وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کے معاملے میں عوام کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے مسائل میں عوام کی مدد کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔ شہباز شریف نے اس منصوبے کی منظوری دے کر ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو بچانے کے لیے ایک بنیادی قدم اٹھایا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے جس میں پہلے مرحلے میں درآمدی ایندھن کی بجائے شمسی توانائی سے 10,000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ سرکاری عمارتوں سمیت شمسی توانائی کا استعمال ان ٹیوب ویلوں کو چلانے کے لیے بھی کیا جائے گا جو فی الحال ڈیزل پر چل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اگلے ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی بولیاں جمع کرانے سے پہلے ایک پری بِڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے
آئندہ موسم گرما کے آغاز تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پر منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے-
0 Comments