Ticker

6/recent/ticker-posts

Superintendent Prisons Ikram Sheikh retired

سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات اکرام شیخ ریٹائرڈ ہوگئے

سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات اکرام شیخ ریٹائرڈ ہوگئے

میں بطور فیچر نگار نوائے وقت سنڈے میگزین تھا ساہیوال جیل سالک صا حب جو انچارج تھے کو ملنے گیا

ڈاکو محمد خان ان دنوں ساہیوال جیل میں ہی بند تھا ہوم سیکرٹری کی اجازت سے خصوصی ملاقات کی اجازت دلواٸی تھی جناب ضیاء شاہد مرحوم نے جو سنڈے میگزین کے ایڈیر انچیف تھے

سالک صاحب نے مجھے اکرام شیخ جواسوقت ساہیوال جیل میں اسسٹنٹ تھے کی سربراہی میں بطور وزٹر ڈاکو محمد خان کے سیل میں روانہ کردیا جیل کے مختلف امور پر اکرام شیخ مجھے سمجھاتے ہوئے اس سیل میں لے آئے میں اس وقت دہشت کی علامت ڈاکو محمد خان کے روبرو دھڑکتے دل سے کھڑا تھا

میں اسکی سفاکی کے بارے سوالات کرتا رہا وہ جس انداز میں جواب دیتا رہا مجھے یقین ہوگیا کہ اس کی کہانیاں اور قصے جتنے خوفناک تھے وہ ایسا ہرگز نہ تھا بحر کیف یہ اکرام شیخ سے 1990 سے لےکر 2022 تک کاسفر أج بھی جاری ہے میں یہ بات فخر سے تسلیم کرتا ہوں کہ جیل کہانی میں لکھ نہ پاتا اگر اکرام شیخ میری راہنماٸی نہ فرماتے

وہ اپنے شعبہ میں ایمانداری سے ترقی کرتے کرتے مختلف جیلوں میں سپرنینڈنٹ کی پوسٹ پغیر کسی بھی سرکاری الزامات کے بخیر عافیت سینر سپرنٹنڈنٹ کے طور ریٹائرڈ ہوے

گزشتہ روز آئی جی شاہد سلیم جیل خانہ جات پنجاب کے آفس میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اپنے دست مبارک سے ان کی اپنے محکمہ میں ایمانداری کے ساتھ بہترین خدمات کا اعتراف کیا بلکہ ان کو یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں پیالہ دیکھنے کی تعبیر

بطور جاوید راہی فیچر رائٹر جیل کہانی جہاں جہاں اردو لکھی اور پڑھی جاتی ہے وہاں جیل کہانی کا تذکرہ کسی نا کسی حوالے ہو جاتا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent