ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، زاہد مقصود قریشی سے) ٹرانس جینڈر بل قرآن وسنت سے متصادم ہے جے یو آئی اور عوام قرآن وسنت سے متصادم قانوں سازی کی اجازت نہیں دیں گے جے یو آئی نے ترمیمی بل تیار کر لیا ہے جو ٹرانس جینڈر بل کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے یہ مسودہ جے یو آئی کے لائرز اور پارلیمانی گروپ نے تیار کیا ہے اس حوالے سے ملک کے ممتاز قانون دانوں مذہبی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی گئی ہے مولانا مفتی تقی عثمانی سے بھی ترمیمی بل پر بھی مشاورت ہوئی ہے یہ بات جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے ہہاولپور ڈی جی خان علی پور کے دورہ سے واپسی پر ملتان میں مختصر قیام دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
اس موقع پر مولانا ایاز الحق قاسمی ،پیر قاری محمد صدیق قاری سہیل صدیقی مولانا حبیب الرحمن اکبر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی حافظ عبدالصمد اور دیگر موجود تھے مولانا محمد امجد خان نے مزیدکہا کہ جے یو آئی ایسی کسی بھی قانون سازی کی اجازت نہیں دے سکتی جو قرآن وسنت سے متصادم ہو اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں کسی غیر شرعی قانون کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے
ایک سوال کے جواب میں مولانا امجدخان نےکہا کہ ترمیمی بل اگلے ہفتے سینٹ میں پیش کردیا جائے گا دریں اثناء مولانا محمد امجد خان نے ڈی جی خان کے مضافات میں سیلاب سےمتاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے بعد حافظ انعام اللہ بھٹی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا بعض قوتیں ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہے دکھی انسانیت کی خدمت تمام اہل وطن کافرض ہے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اپنا اپنا کردار آدا کرنا چاہیے پاکستانی قوم کا سیلاب متاثرین کی امداد کا جذبہ قابل تحسین ہے
سیلاب متاثرین کے گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے ایسی صورتحال میں جے یو آئی سیلاب متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی آخری فرد کی بحالی تک اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی اس موقع پر حافظ انعام اللہ بھٹی قاری سہیل صدیقی ڈاکٹر یونس راج مفتی ارشاد حافظ عبدالصمد قاری عبدالوحید درخواستی اور دیگر موجود تھے
ڈی جی خان کے ضلعی سیکریٹری جنرل حافظ انعام اللہ بھٹی نے جے یو آئی رہنماء مولانا محمد امجد خان کو سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ آئین وقانون کے مطابق ہوں گے انہوں نے کہا کہ قوم سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہے اور دوسری طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان نے پوری جماعت کو امدادی کاموں میں مصروف کردیا اور اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ خدائی تقسیم ہے کوئی عوامی خدمت میں مصروف اور کوئی ڈوبی قوم کی مدد کے بجائے جلسوں میں مصروف ہیں
انہوں نے کہا کہ آفات اسلامی تعلیمات سے روگردانی نتیجہ ہے قوم رجوع الی اللہ کرے انہوں نے کہا کہ جب اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں جب دین اسلام سے بغاوت ہوگی اور سودی نظام ہوگا اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات سے روگردانی کی جائے گی تو پھر رحمت کے بجائے پریشانیاں اور سیلاب آتے ہیں
انہوں نے کہاکہ عوام پریشانی میں چاروں طرف سے گھر گئے ہیں اس مشکل وقت میں جے یو آئی اپنے غم زدہ بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے عہدیداران و کارکنان و رضاکار متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور متاثرین سیلاب کے لئے حکمت عملی بنا کر امدادی کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی دوبارہ تعمیرات کو ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا
0 Comments