Ticker

6/recent/ticker-posts

Travel to village Salar Vahan Thahimonwala

گاؤں "سالار واہن تھہیموں والا" تک کا سفر

گاؤں "سالار واہن تھہیموں والا" تک کا سفر

تحریر یوسف تھہیم

بڑے بھائی استاد محترم ملک نصیر احمد تھہیم (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ) کے ساتھ پروگرام طے شدہ تھا کہ صبح 7 بجے ملتان سے انکے گاؤں "سالار واہن تھہیموں والا" کبیر والا ضلع خانیوال جانا ہے پورے 7 بجے ہم ملتان سے روانہ ہوئے گاؤں پہنچنے سے پہلے ملک نصیر تھہیم صاحب نے مجھے اس گاؤں کی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ یہاں سے عہد گزشتہ میں تھہیموں کا اپنا "ایم پی اے" نواب اعظم خان تھہیم بنتا تھا یہاں پر 3 یونین کونسلز میں تھہیم برادری کی اکثریت کے علاوہ 20 ہزار کے قریب برادری کا ووٹ بینک ہے اور ساری زمینیں بھی برادری کی ہیں گاؤں کے قریب پہنچ کر ہر طرف سرسبز درخت اور خوبصورت باغ دکھائی دئیےایک ڈویلپ گاؤں جہاں ملک نصیر تھہیم صاحب اور فخر امام سابق وفاقی وزیر کی کوشش سے سڑکیں بن چکی ہسپتال اور سکول بنایا جارہا ہے مزید خوشی ہوئی کہ تھہیم قوم ترقی کی جانب گامزن ہے ہماری نئی نسل پڑھنے لکھنے کی جانب راغب ہے اور آۓ دن کوئی نہ کوئی کسی جگہ افسر لگا ہوتا ہے

Travel to village "Salar Vahan Thahimonwala".

خیر "سالار واہن تھہیموں والا" پہنچ کر نصیر تھہیم صاحب کے ڈیرے پر شکر مکھن لسی سے دیسی ناشتہ کیا اور آموں کے باغ وزٹ کئے کجھور امرود آڑو مٹھڑا اور دیگر پھلوں کی مختلف ورائٹی کے پودے پروان چڑھتے دیکھے جن کی زبردست دیکھ بھال کی جارہی ہے وہاں سے فلڈ بن کی طرف گئے شاہنواز تھہیم اور پیرول آفیسر ملتان کے والد ملک زیارت تھہیم مرحوم کے چالیسیویں کے ختم مبارک میں شرکت کی جس میں کبیر والا سے مولوی نصیر الدین نے موت کی حقیقت اور

والدین کی اہمیت پر کمال خطاب کیا اظہارافسوس کے بعد ملک شجاعت تھہیم کے باغ کا وزٹ کیا اور واپس ڈیرے پر چل دیے ڈیرے پر پہنچے تو صبح سے پنچائیت کا سلسلہ جاری تھا اور کئی سائل انتظار میں بیٹھے تھے ملک نصیر تھہیم صاحب نے لوگوں کے مسائل سنے تھوڑی سی فرصت ملی تو "حقہ" اور "چائے" میسر ہوئی ۔صبح سے ہونے والی تھکاوٹ نے حقہ اور چائے پینے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا دن بھر تھہیم برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور ملک نصیر تھہیم صاحب کی وجہ سے "سالارواہن تھہیموں والا" سے بہت پیار ملا پورا دن موبائل سے کوسوں دور رہا اور کئی دوستوں کی کالز سننا تو دور دیکھ تک نہ سکا کئی مہینوں سے ذہن پر کام کے بوجھ اور دنیاوی فرسٹریشن سے سکون محسوس ہوا اور یوں یہ سفر واپس ملتان آکر اختتام پذیر ہوا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تاڑ دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent